قومی خبریں

عراق: داعش کے حملہ میں 12 پولیس اہلکار ہلاک

داعش نے تال السطیح گاؤں میں وفاقی پولیس کی 19 ویں بریگیڈ کی دوسری رجمنٹ پر حملہ کیا۔ اس حملے میں تین اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

تصویر آئی اے این یس
تصویر آئی اے این یس 

بغداد: عراق کے شمالی صوبے کرکک میں عسکریت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے جنگجو گروپ کے حملے میں بارہ پولیس افسران ہلاک ہو گئے ہیں۔ شفق نیوز ایجنسی نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ خبر رساں ادارے نے اتوار کی صبح کے اوقات میں سات پولیس افسران کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔ داعش نے تال السطیح گاؤں میں وفاقی پولیس کی 19 ویں بریگیڈ کی دوسری رجمنٹ پر حملہ کیا۔ اس حملے میں تین اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 29 اگست کو عراقی صدر برہم صالح کو یقین دلایا تھا کہ داعش کے خلاف مہم ختم نہیں ہوئی بلکہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ اس وقت عراق میں 2500 امریکی فوجی مقامی فورسز کی مدد کر رہے ہیں تاکہ دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کیا جا سکے۔

Published: undefined

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے جولائی میں کہا تھا کہ عراق میں امریکی جنگی مشن 2021 کے اختتام تک ختم ہو جائے گا اور توقع ہے کہ امریکہ اس وقت تک آئی ایس کا مقابلہ کرنے کے لیے عراقی افواج کو تربیت اور مدد فراہم کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined