قومی خبریں

ہندوستان میں صحافیوں کے قتل پر صحافیوں کی بین الاقوامی تنطیم کی مذمت

فیڈریشن کے سکریٹری جنرل انتھنی بیلنگر نے کہا ہے کہ آئی ایف جے نامہ نگاروں کے منظم قتل کی پرزور مذمت کرتا ہے، ہم ان کے اہل خانہ، ان کے معاونوں اور ان کے برادری کے تئیں اپنی تعزیت پیش کرتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

برسیلز: انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ (آئی ایف جے) نے حالیہ دنوں میں ہندوستان میں تین صحافیوں کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ آئی ایف جے نے منگل کو بیان جاری کرکے کہا ہے کہ گزشتہ 22 جولائی کو نئی دنیا اخبار کے فری لائنسر صحافی سنیل تیواری کو مدھیہ پردیش میں ان کے گھر کے باہر گولی مارکر قتل کردیا گیا۔ اترپردیش کے دو نامہ نگاروں وکرم جوشی اور شوبھم منی کی بھی گزشتہ مہینے گولی مارکر قتل کردیا گیا۔

Published: undefined

فیڈریشن (آئی ایف جے) کے سکریٹری جنرل انتھنی بیلنگر نے ریلیز میں کہا ہے کہ ’’آئی ایف جے نامہ نگاروں کے منظم قتل کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ ہم ان کے اہل خانہ، ان کے معاونوں اور ان کے برادری کے تئیں اپنی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک غیرجانبدار اور آزادانہ جانچ ہونی چاہیے اور قصورواروں کو قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہیے۔‘‘

Published: undefined

آئی ایف جے کے ہندوستانی معاون، نیشنل یونین آف جرنلسٹ۔ انڈیا (این یو جے۔آئی) نے بھی حملوں اور صحافیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ان جرائم کے سازشیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

فیڈریشن (این یو جے) کے صدر راس بہاری نے کہا ہے کہ ’’فیڈریشن نے حکومت ہند سے صحافیوں کے ذریعہ رسمی یا غیررسمی شکایتوں کو زیادہ سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم صحافی سنیل تیواری اور ہندوستان میں مارے گئے دیگر صحافیوں کے قتل کی غیر جانبدارانہ جانچ کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ تیواری نے مئی میں اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو اپلوڈ کیا تھا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ انہیں تین لوگوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے موت کی دھمکی ملی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ان کی موت سے جڑے سات لوگوں کے خلاف مجرمانہ کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined