قومی خبریں

عالمی یوم القدس: حیدرآباد میں قونصل خانہ ایران کا آن لائن مشاعرہ

اس مشاعرہ کی صدارت آغا سروش نے کی اور نظامت کے فرائض پبلک ریلیشن آفیسر سید تمجید حیدر نے انجام دیئے جنہوں نے قدس کے متعلق اہم معلومات بھی پیش کیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: قونصل خانہ اسلامی جمہویہ ایران حیدرآباد کی جانب سے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے آن لائن عالمی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشہور شعراء کرام نے مسئلہ فلسطین اور یوم القدس پر اپنا کلام پیش کیا۔ اس مشاعرہ کی صدارت آغا سروش نے کی اور نظامت کے فرائض پبلک ریلیشن آفیسر سید تمجید حیدر نے انجام دیئے جنہوں نے قدس کے متعلق اہم معلومات بھی پیش کیں، سب سے پہلے علامہ اقبال کے حمد: خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ سے مشاعرہ کا آغاز ہوا اور پھر جوش ملیح آبادی کی مشہور زمانہ نعت شریف بھی پیش کی گئی۔

Published: 23 May 2020, 1:41 PM IST

اس کے بعد مشاعرہ کے پہلے شاعر، سرزمین مشہد ایران سے سید ندیم نقوی سرسوی نے اپنی خوبصورت نظم سے مشاعرہ کو بہترین آغاز بخشا۔ اس نظم کے کچھ شعراس طرح تھے:

غصب کرنے کی روایت کو بڑھاوا دے کر

تو نے آغاز کیا اپنی ہی بربادی کا

یہ زمیں قدس کے نعروں سے لرز جائے گی

وقت آنے دو فلسطین کی آزادی کا

Published: 23 May 2020, 1:41 PM IST

ان کے بعد جلیل نظامی نے اپنے خوبصورت ترنم سے بہترین نظم پیش کی، جس کے چند اشعار پیش ہیں:

اے نگار چمن تیرے پالے ہوئے

بہر زخار تھے جو کھنگالے ہوئے

قوم مغضوب کے تر نوا کے ہوئے

درس عبرت بھی ہے تیری روداد غم

روشنی بھی ہے اہل نظر کے لئے

Published: 23 May 2020, 1:41 PM IST

ان کے بعد علی پور کرناٹک سے تعلق رکھنے والے شاعر ناظر عابدی علی پوری نے حالات حاضرہ اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں بہترین نظم سے مشاعرہ میں ایک سماں باندھا۔ کچھ شعر پیش ہیں:

کئی دنوں سے برابر ہمیں غذا نہ ملی

کسی نے پوچھے نہ آنسو کوئی دوا نہ ملی

ہمارے حق میں کسی بھائی کی دعا نہ ملی

جفا شعار کی ہمت بڑھی سزا نہ ملی

تلاش امن میں در در کی چھان ڈالی گرد

عجب ہے کہتے ہیں کچھ لوگ مجھ کو دہشت گرد

Published: 23 May 2020, 1:41 PM IST

ان کے بعد جناب سردار سلیم نے اپنے مخصوص انداز میں ارض فلسطین اور فلسطینی مظلوم عوام کو سلام پیش کیا، ان کے چند اشعار ملاحظہ ہوں:

اے فلسطین تری خاک کے ذروں کو سلام

تیرے جلتے ہوئے زخموں کی شعاؤں کو سلام

تیرے بچوں ترے بوڑھوں کو جوانوں کو سلام

ان کی رگ رگ میں مچلتے ہوئے جذبوں کو سلام

Published: 23 May 2020, 1:41 PM IST

مشاعرہ کے اختتام سے پہلے صدر مشاعرہ جناب آغا سروش نے غزل کے کچھ بہترین اشعار کے ساتھ ساتھ فلسطین کے نام ایک بہترین نظم پیش کی، جس کے چند شعر ملاحظہ ہوں:

مشہور تھی دنیا میں جو عربوں کی حمیت

کیا جانے دبے پاؤں وہ کب ہوگئی رخصت

ایماں کو بہا لے گئی پٹرول کی دولت

ڈر یہ ہے کہ لٹ جائے نہ کعبے کی بھی حرمت

کیا بے ادبانہ گھسے اقصی میں یہ بے دین

اے ارض فلسطین اے ارض فلسطین

Published: 23 May 2020, 1:41 PM IST

آخر میں ناظم مشاعرہ سید تمجید حیدر نے اپنی ایک امید بھری نظم خوبصورت ترنم میں پیش کی:

بربریت کی یہ شام ڈھلنے کو ہے، ظلم مٹنے کو ہے

اک عدالت کا سورج نکلنے کو ہے، ظلم مٹنے کو ہے

یہ یمن اور فلسطیں کا جو حال ہے

دین و قرآں کے دشمن کی یہ چال ہے

ان کا حربہ انہیں پر پلٹنے کو ہے، ظلم مٹنے کو ہے۔

Published: 23 May 2020, 1:41 PM IST

اختتام سے قبل ناظم مشاعرہ نے قونصل خانہ اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد کی جانب سے تمام شعراء کرام کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اور اسی کے ساتھ مقامی ٹی وی اورسفیرٹی وی کے ذمہ داروں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے اس مشاعرہ کو اپنے اپنے ٹی وی چینلوں پر پیش کیا تھا۔ یہ مشاعرہ چند کلمات دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Published: 23 May 2020, 1:41 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 May 2020, 1:41 PM IST