قومی خبریں

ایف سی آر اے تجدید میں تاخیر پر رکے گی غیرملکی فنڈنگ، غیر سرکاری تنظیموں کو وزارت داخلہ کی سخت ہدایت

وزارت داخلہ نے ہدایت دی ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ لینے والی غیر سرکاری تنظیمیں ایف سی آر اے رجسٹریشن کی تجدید کی درخواست مدت ختم ہونے سے کم از کم 4 ماہ پہلے جمع کریں، ورنہ فنڈنگ رک سکتی ہے

<div class="paragraphs"><p>وزارت داخلہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وزارت داخلہ، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے تمام غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی آر اے یعنی فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ایکٹ کے رجسٹریشن کی تجدید کے لیے مقررہ میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے کم از کم 4 ماہ قبل درخواستیں جمع کرائیں۔ وزارت کا موقف ہے کہ درخواستوں کی بر وقت کارروائی کو یقینی بنانے اور تنظیموں کی سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزارت داخلہ نے ایک عوامی نوٹس میں بتایا ہے کہ ایف سی آر اے 2010 کی شق 16(1) کے مطابق دفعہ 12 کے تحت سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی ہر تنظیم کو اپنے سرٹیفکیٹ کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے 6 ماہ قبل تجدید کے لیے درخواست دینی ہوگی۔ قانون کے مطابق مرکزی حکومت کو تجدید کی درخواست حاصل ہونے کی تاریخ سے 90 دنوں کے اندر سرٹیفکیٹ کی تجدید کرنا چاہئے۔

Published: undefined

وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی تنظیمیں اپنے سرٹیفکیٹ کی میعاد ختم ہونے سے 90 دن سے بھی کم عرصہ قبل تجدید کی درخواستیں جمع کراتی ہیں، جس کی وجہ سے درخواستوں کی جانچ اور سکیورٹی ایجنسیوں سے ضروری معلومات حاصل کرنے کے لیے کافی وقت نہیں مل پاتا ہے۔ نتیجے کے طور پر سرٹیفکیٹ کی میعاد ختم ہونے پر یہ از خود ختم مانا جاتا ہے اور تجدید کی درخواست زیر التواء رہنے پر تنظیمیں غیر ملکی فنڈنگ حاصل یا استعمال نہیں کر پاتیں۔

Published: undefined

منگل کے روز جاری اپنے نوٹس میں وزارت داخلہ نے تمام غیر سرکاری تنظیموں کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ایف سی آر اے رجسٹریشن کی تجدید کے لیے وقت سے پہلے اور کسی بھی حالت میں سرٹیفکیٹ کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے کم از کم چار ماہ پہلے درخواست جمع کریں تاکہ وقت پر درخواستوں کی جانچ اور تصفیہ میں آسانی ہوگی اور تنظیموں کی سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ایکٹ، 2010 ہندوستان میں غیر ملکی فنڈنگ ​​حاصل کرنے والی تنظیموں کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ ایف سی آر اے کے ضوابط شفافیت اور جوابدہی یقینی بناتے ہیں کہ بیرون ملک سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال صرف منظور شدہ مقاصد کے لیے ہو اور قومی مفادات کے خلاف غلط استعمال نہ ہوں۔

Published: undefined