قومی خبریں

پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات میں دلچسپی لیکن موضوع پر رویے میں کوئی تبدیلی نہیں: ہندوستان

ہندوستان نے پاکستان کے جموں وکشمیر میں ایل او سی پر جنگ بندی اور دیگر تمام معاہدوں کی مکمل پاسداری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہر موضوع کو دوطرفہ بات چیت سے حل کرنے کا پابند عہد ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: ہندوستان نے پاکستان کے جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی اور دیگر تمام معاہدوں کی مکمل پاسداری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہر موضوع کو پرامن طور پر دوطرفہ بات چیت سے حل کرنے کا پابند عہد ہے لیکن معاملات پر ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں اس بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا، ”ہندوستان پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات کا خواہاں ہے۔ ہم نے یہ ہمیشہ کہا ہے کہ ہم تمام معاملات پرامن دو طرفہ طریقے سے حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی اور جموں و کشمیر کی خود مختاری سمیت تمام اہم امور پر ہندوستان کا موقف بدستور برقرار ہے۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

Published: undefined

پاکستان سے متصل سرحد پر اچانک ایک اہم واقعہ میں، ہندوستان اور پاکستان نے بدھ کی رات سے لائن آف کنٹرول اور اس سے ملحقہ تمام شعبوں میں جنگ بندی اور دیگر تمام معاہدوں کی پاسداری پر اتفاق کیا ہے۔ ہندوستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل نعمان زکریا کے مابین پہلے سے قائم ہاٹ لائن پر بات چیت کے دوران یہ رضامندی ہوئی۔ دونوں فوجی افسران نے خوشگوار ماحول میں لائن آف کنٹرول اور تمام شعبوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined