قومی خبریں

شمال میں شدید گرمی، شمال-مشرق اور جنوب میں بارش کا قہر، مغربی اضطراب سے موسم کا مزاج تبدیل

دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں اگلے 3 دنوں میں درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری بڑھ سکتا ہے۔ تمل ناڈو، کیرالہ اور شمال مشرقی ریاستوں میں تیز بارش اور ہواؤں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

ملک بھر میں موسم کے مزاج میں تیزی سے تبدیلی کا سلسلہ ہے۔ ایک طرف جہاں شمال مغربی ہندوستان میں شدید گرمی لوگوں کو پریشان کر رہی ہے، وہیں دوسری طرف شمال مشرق، مشرق اور جنوب کی کئی ریاستوں میں بارش، آندھی اور بجلی گرنے کی سرگرمیاں تیز ہونے کے آثار ہیں۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں اگلے 3 دنوں میں درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری سیلسیس بڑھ سکتا ہے۔ تمل ناڈو، کیرالہ اور شمال مشرقی ریاستوں میں تیز بارش اور تیز ہواؤں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی کے مطابق مغربی اضطراب کے اثرات ابھی بھی شمالی ہندوستان کے پہاڑی علاقوں میں برقرار ہیں، جب کہ 10 مئی سے ایک نیا مغربی اضطراب مغربی ہمالیائی علاقوں کے موسم کو دوبارہ متاثر کر سکتا ہے۔ اس دوران  راجستھان کے جیسلمیر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کی شدید گرمی کا اشارہ مانا جارہا ہے۔ دہلی-این سی آر میں حالیہ بارش کے بعد موسم کچھ وقت کے لیے خوشگوار رہا تھا لیکن اب راجدھانی میںاب پھر شدید گرمی کی واپسی کے آثار ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز تک آسمان صاف رہے گا اور تیز دھوپ شہریوں کو پریشان کرے گی۔ اس کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوپہر کے وقت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔ ڈاکٹروں نے وافر مقدار میں پانی پینے اور ہلکے کپڑے پہننے کا مشورہ دیا ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ بہار میں آسمانی بجلی اور شدید گرج چمک کی وجہ سے مختلف اضلاع میں 7 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ حادثات کی اطلاعات کے مطابق بجلی گرنے سے متعلق واقعات میں بھوجپور، پٹنہ، سمستی پور اور مشرقی چمپارن میں 1-1 شخص کی موت ہوئی ہے۔ وہیں آندھی طوفان اور شدید بارش کے دوران درخت گرنے سے پٹنہ میں 2 اور ویشالی میں 1 شخص کی موت ہو گئی۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے ان واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس گریشیا کے طور پر مرنے والوں کے لواحقین کو 4-4 لاکھ روپئے کی مدد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined