قومی خبریں

دہلی: خفیہ بیورو کے افسر انکت شرما کا بہیمانہ قتل، لاش نالے سے برآمد

انکت شرما کھجوری خاص علاقہ میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتے تھے۔ وہ منگل کی شام سے ہی لاپتہ تھے اور مبینہ طور پر انھیں گھر کے پاس سے ہی کسی نے اٹھا لیا تھا اور بعد ازاں ایک گروپ نے ان پر حملہ کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

شمال مشرقی دہلی میں لوگ دہشت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اس درمیان خفیہ بیورو (آئی بی) کے ساتھ کام کرنے والے ایک 26 سالہ نوجوان کی لاش شمال مشرقی دہلی واقع چاند باغ سے برآمد ہونے کے بعد لوگوں میں مزید خوف دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی دوپہر چاند باغ علاقہ میں ایک نالہ سے انکت شرما کی لاش برآمد ہوئی جو کہ خفیہ بیورو کے لیے کام کرتے تھے۔ وہ 2017 سے خفیہ بیورو سے جڑے ہوئے تھے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق انکت شرما کھجوری خاص علاقہ میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتے تھے۔ وہ منگل کی شام سے ہی لاپتہ تھے اور مبینہ طور پر انھیں گھر کے پاس سے ہی کسی نے اٹھا لیا تھا اور بعد ازاں ایک گروپ نے ان پر حملہ کیا تھا۔

Published: undefined

پولس کے ایک سینئر افسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکت شرما کے ایک رشتہ دار کے مطابق منگل کی صبح ان کے گھر کے پاس ہی سڑک پر ایک گروپ نے پتھر بازی شروع کر دی تھی۔ فیملی کے کچھ لوگوں نے انکت کو بلایا اور انھیں بچانے کے لیے کہا۔ وہ سڑک پر پہنچے لیکن گروپ نے انھیں روک لیا۔ وہ انھیں پیٹنے لگے اور اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔ پولس کا کہنا ہے کہ ان کے والدین نے ان سے کہا کہ وہ نالے میں دیکھیں جہاں سے بالآخر انکت شرما کی لاش برآمد ہوئی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ انکت کے والد دیویندر شرما بھی خفیہ بیورو میں ہیڈ کانسٹیبل ہیں اور ان کے مطابق پہلے انکت کی پٹائی کی گئی اور پھر اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے جی ٹی بی اسپتال بھیج دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined