قومی خبریں

صحافیوں کو 25 لاکھ انشورنس کور ملے: کانگریس

اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے حکومت سے لاک ڈاون کے دوران خبروں سے منسلک صحافیوں کو 25 لاکھ روپے کا لائف انشورنس دینے کی مانگ کی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنو: اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے حکومت سے لاک ڈاون کے دوران خبروں سے منسلک صحافیوں کو 25 لاکھ روپے کا لائف انشورنس دینے کی مانگ کی ہے۔

Published: undefined

للو نے اتوار کو وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا بحران میں مبتلا ہے۔ اس وقت میں تمام لوگ بلاغرض انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ جمہوریت کا چوتھا ستون اس مشکل وقت میں ہم تک ہر لمحہ کی خبر پہنچا رہا ہے لیکن دیہی سطح سے لے کر ریاستی سطح تک کے میڈیا کے لوگوں کی زندگی پر کئی طرح کے بحران منڈلا رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ میری آپ سے درخواست ہے کہ فوری اثرات سے میڈیا کے تمام لوگوں کو ماسک اور سینیٹائزر بھی دستیاب کرایا جائے۔ صحافوں کو بھی کم از کم 25 لاکھ روپے کا انشورنس کور دیا جائے۔ ریاستی کانگریس کے صدر نے کہا کہ کچھ مقامات سے میڈیا کے لوگوں کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی کی خبر آرہی ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ حکومت پولیس کے اعلی حکام کو ہدایت دے کہ میڈیا کے لوگوں کے ساتھ کسی بھی طرح کی بدسلوکی نہ کی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined