قومی خبریں

خستہ حال معیشت کو پٹری پر لانے کے بجائے سی اے اے میں الجھی رہی حکومت: کنہیا کمار

کنہیا کنہیا نے کہا کہ یہ لڑائی کسی کو بڑا بنانے کے لیے نہیں ہے بلکہ ہندوستانی ترنگا لہرانے کی لڑائی ہے۔ مرکزی حکومت ملک پر زبردستی این آر سی مسلط کرنا چاہتی ہے، جو انھیں الٹا پڑگیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھاگلپور: ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے لیڈر اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلبا یونین کے سابق صدر کنہیا کمار نے آج کہا کہ ملک کی خستہ حال معیشت کو پٹری پرلانے کے بجائے مرکزی حکومت شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) جیسے مسائل میں لوگوں کو الجھا کر آپس میں لڑا رہی ہے۔

Published: undefined

کنہیا کمار نے بھاگلپور ضلع کے جگدیش پور علاقہ کے پورینی بازار میں آئین بچاؤ، ملک بچاؤ کمیٹی کے زیرانتظام ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ملک کی خستہ حال معیشت کو بہتر بنانے کے بجائے حکومت شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) جیسے معاملوں میں لوگوں کو الجھا کرآپس میں لڑا رہی ہے لیکن ہم اس سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور آخری وقت تک لڑتے رہیں گے۔‘‘

Published: undefined

سی پی آئی لیڈر نے کہا کہ یہ سی اے اے، شہریوں کے قومی رجسٹر (این آرسی) اور آبادی سے متعلق قومی رجسٹر (این پی آر) کی لڑائی نہیں ہے بلکہ ہندوستانی جمہوریت اور آئین بچانے کی لڑائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سی اے اے ملک کے لوگوں کے دل میں سوراخ کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ اس حکومت کی قیادت کر رہی بی جے پی مذہب کے نام پر ملک کو کو بانٹنے میں لگی ہے۔

Published: undefined

کنہیا کمار نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو دروازے کو بوسہ لے کر پارلیمنٹ میں داخل ہوئے تھے لیکن یہی لوگ اب آئین کی روح کو تارتار کردیں گے، اس کا اندازہ نہیں تھا۔انھوں نے کہا کہ ملک کے عوام ان کے غلط منصوبہ کو سمجھ چکے ہیں۔

Published: undefined

سی پی آئی لیڈر نے کہا کہ سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کے ذریعہ ملک کو دوبارہ توڑنے کی سازش چل رہی ہے۔ آج صرف آسام میں این آرسی کرنے سے کل 19 لاکھ لوگوں کے نام کٹ گئے ہیں، جن میں 15لاکھ ہندو اور چار لاکھ مسلمان ہیں اور اسے نافذ کرنے کے کام میں حکومت کے 1600 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔ کنہیا کمار نے کہا کہ ایسے میں اگر پورے ملک میں این آرسی نافذ کی گئی تو سات ہزار کروڑ رپئے سے زیادہ خرچ ہوں گے۔ یعنی پورے ملک سے تقریباً 15کروڑ لوگوں کی شہریت چھن جائے گی۔

Published: undefined

کنہیا کنہیا نے کہا کہ یہ لڑائی کسی کو بڑا بنانے کے لیے نہیں ہے بلکہ ہندوستانی ترنگا لہرانے کی لڑائی ہے۔ مرکزی حکومت ملک پر زبردستی این آر سی مسلط کرنا چاہتی ہے، جو انھیں الٹا پڑگیا ہے۔ ملک کےلوگ اپنا ایمان کبھی نہیں بیچیں گے اور نہ ہی کسی کی شہریت چھیننے دیں گے۔

Published: undefined

کنہیا کمار نے کہاکہ آئین اور روزگار مخالف بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت کے خلاف آج فیصلہ کن لڑائی لڑنے کی ضرورت آن پڑی ہے نہیں تو گاندھی اور امبیڈکر جیسے رہنماؤں کے خوابوں کا ملک برباد ہوجائیگا ۔انھوں نے کہاکہ اس کے لیے سبھی کومتحد ہوکر لڑائی لڑنی ہوگی۔

Published: undefined

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رکن اسمبلی شکیل احمد خان نے کہاکہ ملک کوبانٹنے میں لگی مرکزی حکومت کے خلاف جاری تحریک سے حکومت کی بے چینی بڑھ گئی ہے ۔جلسہ سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن پروین سنگھ کشواہا ،راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) کی رہنما رابعہ خاتون نے بھی خطاب کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined