پٹرول۔ڈیزل کی قیمت میں جمعہ کے روز مسلسل چھٹے دن بڑا اضافہ کیا گیا، جس سے قومی راجدھانی دلی میں پٹرول کی قیمت ساڑھے چار مہینے اور ڈیزل کی 19 مہینے سے زیادہ کی اعلی سطح پر پہنچ گئی۔ ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی میں پٹرول کی قیمت آج 57 پیسے بڑھ کر 74.57 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ یہ اس سال 23 جنوری کے بعد کی اس کی اعلی سطح ہے۔ ڈیزل بھی 59 پیسے مہنگا ہوکر 74.81 روپے فی لیٹ کے دام میں فروخت ہوا جو 8 نومبر 2018 کے بعد کی اس کی زیادہ خوردہ قیمت ہے۔ ان چھ دنوں میں پٹرول 3.30 روپے یعنی 4.64 فیصد اور ڈیزل 3.42 روپے یعنی 4.93 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔
Published: undefined
پٹرول کی قیمت ممبئی میں آج 55 پیسے بڑھ کر 81.53 روپے، چنئی میں 51 پیسے بڑھ کر 78.48 روپے اور کلکتہ میں 54 پیسے بڑھ کر 76.48 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کولکاتا میں 53 پیسے ہنگا ہوکر 68.70 روپے، ممبئی میں 56 پیسے مہنگا ہوکر 71.48 روپے اور چنئی میں 50 پیسے کے اضافے کے ساتھ 71.15 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined