قومی خبریں

عوام پر پھوٹا ’مہنگائی بم‘، پٹرول-ڈیزل کے بعد اب کمرشیل ایل پی جی سلنڈر میں 266 روپے کا اضافہ

کمرشیل سلنڈر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں آج سے 266 روپے کا اضافہ ہوا، دہلی میں 19 کلو کمرشیل سلنڈر کی قیمت آج سے 2000.50 روپے ہو گی جو پہلے 1734 روپے تھی۔

گیس سلنڈر، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گیس سلنڈر، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

دیوالی سے قبل عوام پر ’مہنگائی بم‘ زوردار انداز میں پھوٹا ہے۔ پٹرول-ڈیزل کے بعد کمرشیل سلنڈر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں آج سے 266 روپے کا اضافہ ہوا۔ دہلی میں 19 کلو کے کمرشیل سلنڈر کی قیمت آج سے 2000.50 روپے ہوگی جو پہلے 1734 روپے تھی۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بہت زیادہ دن نہیں ہوئے ہیں جب گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بھی بڑھائی گئی تھیں۔ کمرشیل سلنڈر کی قیمتوں میں بھی کچھ مہینے پہلے ہی اضافہ کیا گیا تھا۔ اب لوگوں کو خوف ستانے لگا ہے کہ کچھ دنوں بعد کہیں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہ کر دیا جائے۔

Published: undefined

اس سے قبل پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا۔ آج دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اب کئی مقامات پر پٹرول کی قیمتیں 110 روپے یا اس سے پار ہو گئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اکتوبر میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 25 بار اضافہ کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined