قومی خبریں

پونچھ میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، تلاشی آپریشن جاری

ذرائع نے بتایا کہ در اندازوں کی تلاش کے لئے پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک کو بھی بلا لیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر در اندازوں کی نقل و حمل دیکھنے کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پونچھ کے گلپور سیکٹر کے فاروڈ رینجر نالہ علاقے میں جمعہ کی رات قریب 10 بجے بھاری ہتھیاروں سے لیس کم سے کم 3 ملی ٹنٹوں کو گھنے جنگلوں اور تاریکی کے آڑ میں سرحد پار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ در اندزوں کی نقل و حمل کو دیکھتے ہی فوج نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق تاہم در انداز قریبی گھنے جنگل میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کے مختصر تبادلے کے دوران یک فوجی جوان زخمی ہوا ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ در اندازوں کی تلاش کے لئے پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک کو بھی بلا لیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined