اندور شہر کے لیے صدرجمہوریہ سے ایوارڈ حاصل کرتے کیلاش وجے ورگیہ۔ ویڈیو گریب
’سوچھ بھارت سرویکچھن‘ کے نتیجے سامنے آ چکے ہیں۔ دہلی کے سائنس بھون میں منعقد ایک پروگارم میں اس کا اعلان کیا گیا۔ اس مرتبہ بھی مدھیہ پردیش کے شہر اندور نے بازی مارتے ہوئے صفائی کے معاملے میں اوّل مقام حاصل کیا ہے۔ نتیجے کے مطابق دوسرے نمبر پر سورت اور تیسرے نمبر پر نوی ممبئی رہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے ہاتھوں سے صفائی کے معاملے میں بہترین کارکردگی کرنے والے علاقوں کو اعزاز بخشا۔
Published: undefined
اندور نے مسلسل آٹھویں بار صفائی کا تاج برقرار رکھا ہے۔ سورت نے گزشتہ سال اندور کے ساتھ ’سوچھتا کا پُرسکار‘ شیئر کیا تھا۔ حالانکہ اس مرتبہ سورت دوسرے نمبر پر آیا ہے۔ اس سال آبادی کی بنیاد پر زمرے بنائے گئے تھے۔ سپر سوچھ لیگ 5 زمروں میں تقسیم کیا گیا۔ اس میں 10 لاکھ سے زیادہ آبادی، 3 سے 10 لاکھ کی آبادی، 5 سے 3 لاکھ کی آبادی، 20 سے 50 ہزار کی آبادی، 20 ہزار سے کم آبادی والی جگہوں کو شامل کیا گیا۔
Published: undefined
صفائی میں آٹھویں مرتبہ بازی مارنے کے بعد ایوارڈ لینے کے لیے اندور کے میئر پشیہ متر بھارگو اور وزیر کیلاش وجئے ورگیہ پہنچے۔ وجئے ورگیہ نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’سپر سوچھ اندور، یہ ایک الگ دور!!! آج نئی دہلی میں عزت مآب صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے سوچتھا سرویکچھن 2024 کے تحت انعام حاصل کرکے فخر محسوس کر رہا ہوں۔‘‘
Published: undefined
’سپر سوچھ لیگ‘ لیگ کے پہلے زمرے میں 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں میں اندور نے جہاں اپنا تاج برقرار رکھا وہیں دوسرے نمبر پر گجرات کا سورت اور تیسرے نمبر پر نوی ممبئی تو وہیں چوتھے نمبر پر وجئے واڑہ رہا۔
Published: undefined
3 سے 10 لاکھ کی آبادی والے زمرے میں نوئیڈا نے بازی ماری۔ اس کے علاوہ چنڈی گڑھ دوسرے، میسور تیسرے، اجین چوتھے، گاندھی نگر پانچے اور گنٹور چھٹے مقام پر رہا۔
Published: undefined
50 ہزار سے 3 لاکھ کی آبادی کے ’سپر سوچھ لیگ‘ میں نئی دہلی نے اپنا دبدبہ بنایا۔ اس زمرے میں دوسرے نمبر پر تروپتی، تیسرے مقام پر امبیکا پور، چوتھے پر لونا والا کا نام سامنے آیا ہے۔
Published: undefined
20 سے 50 ہزار آبادی والے زمرے میں پہلا مقام وٹا، دوسرا ساسود، تیسرا دیو لانی پروارا اور چوتھا مقام ڈونگرپور نے حاصل کیا۔
Published: undefined
20 ہزار سے کم آبادی والوں میں پہلے نمبر پر پنچ گنی، دوسرے پر پاٹن، تیسرے پر پنہالا، چوتھے پر وشرام پور اور پانچویں نمبر پر بودنی نے اپنی جگہ بنائی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined