
نائب سنگھ سینی، فائل تصویر آئی اے این ایس
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ہی ہریانہ میں حالات تیزی سے معمول پر آ رہے ہیں۔ کئی بندشیں ختم کر دی گئی ہیں۔ پیر سے ریاست کے سبھی اسکول اور کالج کھول دیئے جانے کی بھی بات کہی جا رہی ہے۔ ریاست کے پانی پت، یمنا نگر، پنچ کولہ، کرنال، ہسار اور بھیوانی میں بلیک آؤٹ کے حکم کو بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
Published: undefined
’آپریشن سندور‘ کے بعد بڑھی کشیدگی کے بعد بند کئے گئے ہسار ہوائی اڈے کو 16 مئی سے پھر سے کھول دیا جائے گا۔ ایئر لائنس ایئر نے اپنی ایودھیا جانے والی اڑان کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ بھی شروع کر دی ہے جس سے مسافروں کو بڑی راحت ملی ہے۔
Published: undefined
روہتک ضلع انتظامیہ آج شام 4 بجے سے 5 بجے تک شہر میں سائرن بجانے کی ڈرل منعقد کرنے والی ہے۔ اس ڈرل کا مقصد لوگوں کو ہنگامی حالات کے لیے تیار کرنا ہے۔ شہر کے مختلف حصوں میں سائرن لگائے گئے ہیں اور لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس دوران مستعد رہے اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
Published: undefined
اس سے قبل وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے صبح چیف سکریٹری انوراگ رستوگی اور داخلہ سکریٹری ڈاکٹر سمت مشرا سمیت اعلیٰ افسروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کسی بھی ہنگامی حالت سے نپٹنے کی تیاریوں پر فیڈ بیک لیا۔
Published: undefined
سبھی ضلعوں کے ڈپٹی کمشنر، پولیس کمشنر اور ایس پی ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے اس میٹنگ سے جڑے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عام لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ حالات قابو میں ہیں۔ صرف احتیاط کے طور پر قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔ خوردنی اشیاء، دوائیاں، ایندھن اور دیگر ضروری اشیاء کی کوئی کمی نہیں ہے۔ لوگ کسی بھی طرح کی افواہ پر توجہ نہ دیں۔ حکومت ہر حالت پر سخت نظر بنائے ہوئے ہے اور بلا رکاوٹ سپلائی کو یقینی کرنے کے لیے سبھی ضروری قدم اٹھائے گئے ہیں۔
Published: undefined
میٹنگ میں محکمہ کے درمیان کو آرڈینیشن قائم کرتے ہوئے ایمرجنسی ریسپانس اور احتیاطی طریقوں کو مضبوط کرنے اور ہنگامی حالت یا آفات کے معاملے میں موثر فیڈ بیک سسٹم یقینی کرنے پر زور دیا گیا۔ کسی بھی طرح کی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined