قومی خبریں

شرپسندوں نے اندرا گاندھی کے مجسمہ کو پہنایا برقعہ، کانگریس کا کارروائی کا مطالبہ

اتر پردیش کے لکھم پور کھیری میں کچھ شرپسند عناصر نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے مجسمہ کو برقع پہنا دیا، اس کی اطلاع ملنے پر کانگریس کارکنان نے احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری کے گولا علاقہ میں نامعلوم افراد نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے مجسمہ کو برقعہ پہنا دیا۔ اس کی اطلاع موصول ہونے پر موقع پر پہنچے لوگوں اور کانگریس کے کارکنان نے احتجاج کیا۔ موقع پر پہنچی پولس نے برقع ہٹوایا اور معاملہ کو پر سکون کرایا۔ پولس نے قصورواروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق، پیر کے روز صبح کو جب لوگ سیر کے لئے نکلے تو اندرا پارک میں انہوں نے دیکھا کہ وہاں نصب اندرا گاندھی کے مجسمہ کو کسی نے سیاہ کپڑے سے ڈھک دیا ہے۔ یہ خبر جلد ہی علاقہ میں پھیل گئی۔

Published: undefined

اس کے بعد مجسمہ کے نزدیک جمع ہو کر لوگوں اور کانگریس کارکنان نے شرپسندوں پر کوئی کارروائی نہ کرنے پر پولس اور مقامی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ موقع پر پہنچی پولس نے حالات پر قابو پانے کے لئے قصور واروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

Published: undefined

ایک پولس افسر نے کہا، ’’اس واقعہ سے ظاہر ہے کہ کچھ شر پسند عناصر نے ماحول خراب کرنے کی گرض سے اس کرتوت کو انجام دیا ہے لیکن ہم ان کی شناخت کر کے یقینی طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined