انڈیگو پرواز / آئی اے این ایس
چنئی سے مدورئی جا رہے انڈیگو کے ایک مسافر طیارہ کی آج اچانک اس وقت چنئی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی، جب پائلٹ نے طیارہ میں تکنیکی خرابی محسوس کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ انڈیگو کمپنی کا مسافر طیارہ جمعہ کے روز چنئی سے مدورئی جا رہا تھا۔ پرواز کے دوران تکنیکی خرابی محسوس کی گئی، جس کے بعد اسے واپس چنئی ایئرپورٹ کی طرف لوٹنا پڑا۔ اس واقعہ کی جانکاری ہوائی اڈہ کے افسران کی طرف سے دی گئی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ تقریباً نصف گھنٹہ کی پرواز کے بعد پائلٹ کو خامی کا پتہ چلا اور اس نے چنئی واپس آنے کی اجازت مانگی۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق طیارہ میں تقریباً 68 مسافر سوار تھے۔ سبھی مسافر کو طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد چنئی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔ طیارہ میں سوار سبھی مسافر محفوظ بتائے جا رہے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی انھیں دوسرے طیارہ سے منزل کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ انڈیگو کمپنی نے اس واقعہ سے متعلق فی الحال کوئی بیان یا رد عمل جاری نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
یہ پہلی بار نہیں ہے جب انڈیگو کے کسی مسافر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی ہو۔ 19 جون کو بھی انڈیگو کے 2 طیاروں نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔ ان میں سے ایک طیارہ دہلی سے لیہہ جا رہا تھا، اور دوسرے طیارہ نے کولکاتا سے اگرتلہ کے لیے پرواز بھری تھی، لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے انھیں واپس پرواز والے پوائنٹ کی طرف لوٹنا پڑا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں طیارہ کے اندر تکنیکی خرابی کا معاملہ گزشتہ کچھ دنوں سے لگاتار بڑھ رہا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ طیارہ سے سفر کرنے والے مسافروں کی تشویش میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ احمد آباد طیارہ حادثہ کے بعد طیاروں کے آپریشن میں بہت زیادہ احتیاط کیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کئی طیاروں کو تکنیکی خرابی کے سبب ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined