قومی خبریں

معذور بچے کو فلائٹ پر چڑھنے سے روکنے والے ’انڈیگو‘ پر لگا جرمانہ

انڈیگو ایئرلائن کے ملازمین نے 7 مئی کو معذور بچے کو رانچی ہوائی اڈے پر طیارہ میں سوار ہونے سے روک دیا تھا، انڈیگو نے اس کی وجہ یہ بتائی تھی کہ بچہ طیارہ میں سفر کرنے سے گھبرا رہا تھا۔

انڈیگو ائیر لائنس، تصویر آئی اے این ایس
انڈیگو ائیر لائنس، تصویر آئی اے این ایس 

گزشتہ دنوں رانچی ایئرپورٹ پر انڈیگو کے اہلکاروں نے ایک معذور بچے کو فلائٹ پر چڑھنے سے روک دیا تھا، جس پر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ اب اس معاملے میں ڈی جی سی اے نے انڈیگو ایئرلائن کمپنی پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے کہا کہ انڈیگو کے گراؤنڈ اسٹاف نے معذور بچے کے ساتھ جیسا سلوک کیا وہ ٹھیک نہیں تھا اور اس سے حالات بگڑ گئے۔ ڈی جی سی اے نے ایئرلائن کو ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ بھی جاری کیا اور واقعہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

Published: undefined

دراصل انڈیگو ایئرلائن کے ملازمین نے 7 مئی کو معذور بچے کو رانچی ہوائی اڈے پر طیارہ میں سوار ہونے سے روک دیا تھا۔ انڈیگو نے اس کی وجہ یہ بتائی تھی کہ بچہ طیارہ میں سفر کرنے سے گھبرا رہا تھا۔ اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد جہاں ڈی جی سی اے نے معاملے میں جانچ کرنے کی ہدایت دی تھی، وہیں مرکزی حکومت نے بھی اس پر نوٹس لیا تھا۔ مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی جیوترادتیہ سندھیا نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ بھی کیا تھا جس میں بتایا تھا کہ پوری جانچ ان کی نگرانی میں ہی ہوگی۔ سندھیا کے سخت تیور کے بعد ایئرلائن نے معافی مانگ لی تھی۔

Published: undefined

بعد ازاں ڈی جی سی اے نے معاملے میں ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم تشکیل دی۔ تین رکنی ٹیم نے رانچی اور حیدر آباد جا کر ایک ہفتہ تک ثبوت جمع کیے اور پھر ایک رپورٹ تیار کر کے جمع کر دی۔ اسی رپورٹ کی بنیاد پر انڈیگو کے خلاف ڈی جی سی اے کی کارروائی عمل میں آئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ معذور بچے کو فلائٹ پر سوار ہونے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے اس کے ماں باپ بھی نہیں جا سکے۔ بعد میں جب اس پر کافی ہنگامہ ہوا تو دوسری فلائٹ سے ان کے جانے کا انتظام کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر مزاج بدل رہا ہے...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا