
ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن کمپنی انڈیگو ان دنوں شدید دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔ آپریشنل دقتوں سے نبرد آزما ایئرلائن کو اب مزید ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کمپنی نے جمعہ کو جانکاری دی ہے کہ دہلی ساؤتھ کمشنریٹ کے سی جی ایس ٹی دفتر سے انڈیگو کو مالی سال 21-2020 کے لیے 58.75 کروڑ روپے کا ٹیکس اور پنالٹی نوٹس ملا ہے۔ ایئرلائن پہلے ہی فلائٹ کینسلیشن اور تاخیر کے مسائل سے پریشان مسافروں کے نشانے پر تھی، اور اب اس نوٹس نے بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے۔
Published: undefined
غور کرنے والی بات یہ ہے کہ انڈیگو کی مشکلیں کئی معاملوں میں بڑھتی ہوئی دیکھی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایویشن (ڈی جی سی اے) نے بھی ایئرلائن کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 4 فلائٹ آپریشنز انسپکٹر کو معطل کر دیا ہے۔ اب دہلی ساؤتھ کمشنریٹ کے سی جی ایس ٹی دفتر سے ٹیکس اور پنالٹی نوٹس ملنے کی خبر انڈیگو کی مشکلیں مزید بڑھانے والی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ انڈیگو کی مشکلیں گزشتہ کچھ دنوں میں تیزی سے بڑھی ہیں۔ ایئرلائن ملک کے گھریلو ہوائی ٹریفک پر 60 فیصد سے زیادہ حصہ داری رکھتی ہے، اس لیے کسی بھی مسئلہ کا براہ راست اثر مسافروں پر پڑتا ہے۔ گزشتہ 10 دنوں میں انڈیگو نے 1000 سے زیادہ فلائٹس کینسل کر دیں۔ تاخیر تو اب روز مرہ کی بات ہو گئی تھی۔ کئی شہروں میں مسافر گھنٹوں پھنسے رہے، جبکہ جمعہ کو ہی بنگلورو ایئرپورٹ سے 50 سے زائد فلائٹس رد کر دی گئیں۔ یہ کینسلیشن اچانک نہیں ہوئیں، ایئرلائن کا کہنا ہے کہ فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن (ایف ڈی ٹی ایل) کے نئے اصولوں کے سبب عملہ کے اہلکار دستیاب نہیں ہو پا رہے ہیں۔
Published: undefined
یکم نومبر سے نافذ ہوئے نئے ایف ڈی ٹی ایل اصولوں نے پائلٹ اور عملہ کے اہلکاروں کے آرام والے گھنٹوں کو بڑھا دیا ہے۔ رات کی ڈیوٹی پر بھی حدیں طے کر دی گئی ہیں اور ہفتہ میں کم از کم 48 گھنٹے کا آرام لازمی ہے۔ ان تبدیلیوں کا مقصد سیفٹی بڑھانا تھا، لیکن ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اچانک نافذ ہونے سے شیڈول گڑبڑا گیا ہے۔ اس کے نتیجہ کار عملہ کے اہلکاروں کی کمی پیدا ہوئی اور پروازیں بار بار رد کرنی پڑیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined