قومی خبریں

ہندوستان کی جی ڈی پی نے لگائی زبردست چھلانگ، جولائی-ستمبر میں 8.2 فیصد کی مضبوط شرح حاصل!

مالی سال 2026 کی دوسری سہ ماہی میں پی ایف سی آئی میں 7.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ مالی سال کی یکساں مدت میں اس میں 6.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

جی ڈی پی، تصویر آئی اے این ایس
جی ڈی پی، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستانی معیشت نے مالی سال 2026 کی دوسری سہ ماہی (جولائی-ستمبر مدت) میں 8.2 فیصد کی مضبوط شرح ترقی حاصل کی ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کی یکساں مدت کی شرح ترقی 5.6 فیصد سے بہت زیادہ ہے۔ یہ جانکاری وزارت برائے شماریات و پروگرام نفاذ نے 28 نومبر کو دی۔ اس طرح مالی سال 2026 کی پہلی چھ ماہی میں شرح ترقی 8 فیصد کی ہو گئی ہے، جو کہ مالی سال 2025 کی پہلی چھ ماہی میں 6.1 فیصد تھی۔

Published: undefined

وزارت کے ذریعہ دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی جولائی-ستمبر مدت میں ملک کی نامینل جی ڈی پی میں 8.7 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حقیقی جی ڈی پی شرح ترقی کے 8 فیصد سے اوپر نکلنے کے سبب سیکنڈری اور ٹیرٹیئری سیکٹر کی مضبوط کارکردگی تھی۔ مالی سال 2026 کی دوسری سہ ماہی میں سیکنڈری سیکٹر کی شرح ترقی 8.1 فیصد اور ٹیرٹیئری سیکٹر کی شرح ترقی 9.2 فیصد رہی ہے۔

Published: undefined

سیکنڈری سیکٹر میں شامل مینوفیکچرنگ کی شرح ترقی 9.1 فیصد اور کنسٹرکشن کی شرح ترقی 7.2 فیصد رہی ہے۔ ٹیرٹیئری سیکٹر میں فنانشیل، رئیل اسٹیٹ اور پروفیشنل سروسز میں 10.2 فیصد کی ترقی ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زراعت اور اس سے منسلک سیکٹر کی شرح ترقی 3.5 فیصد رہی ہے۔ علاوہ ازیں الیکٹرسٹی، گیس، واٹر سپلائی اور دیگر یوٹلٹی  سروسز سیکٹر کی شرح ترقی 4.4 فیصد رہی۔

Published: undefined

مالی سال 2026 کی دوسری سہ ماہی میں پی ایف سی ای (پرائیویٹ فائنل کنزمپشن ایکسپنڈیچر) میں 7.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ مالی سال کی یکساں مدت میں اس میں 6.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ رواں مالی سال کی ستمبر سہ ماہی میں سرکاری فائنل کنزمپشن ایکسپنڈیچر (جی ایف سی ای) میں 2.7 فیصد کی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی یکساں مدت میں یہ 4.3 فیصد بڑھی تھی۔ حکومت کی طرف سے دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2026 کی دوسری سہ ماہی میں برآمدگی 5.6 فیصد بڑھی ہے، جو گزشتہ مالی سال کی یکساں مدت میں 3 فیصد بڑھی تھی۔ رواں مالی سال کی جولائی-ستمبر مدت میں درآمدات میں 12.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو گزشتہ مالی سال کی یکساں مدت میں ایک فیصد کی شرح سے بڑھی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined