قومی خبریں

غزہ جنگ بندی معاملے پر ووٹنگ سے ہندوستان کی دوری غیر ملکی پالیسی کے برعکس: شرد پوار

شرد پوار نے  کہا کہ اس فیصلہ سے عالمی سطح پر ملک کے بارے میں بھرم کی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ اس ملک نے ہمیشہ انسانیت کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور بے قصور لوگوں کے قتل کی مخالفت کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>این سی پی - ایس پی کے سربراہ شرد پوار (فائل)/ ویڈیو گریب</p></div>

این سی پی - ایس پی کے سربراہ شرد پوار (فائل)/ ویڈیو گریب

 

اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی قرار داد کو لے کر ووٹنگ معاملے میں ہندوستان کے رخ پر این سی پی (ایس پی) سربراہ نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی قرارداد پر ووٹنگ سے دور رہنے کا ہندوستان کا فیصلہ اس کی غیر ملکی پالیسی کے مطابق نہیں ہے اور اس سے عالمی سطح پر ملک کے بارے میں بھرم کی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ دراصل ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری، بلا شرط اور مستقل جنگ بندی کے مطالبہ والی تجویز پر ووٹنگ سے خود کو الگ رکھا ہے۔

Published: undefined

ممبئی میں پارٹی کارکنوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع شرد پوار نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ انسانیت کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور بے قصور لوگوں کے قتل کی مخالفت کی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان شرد پوار نے اپنی پارٹی کے تعلق سے کہا، ’’این سی پی کا کیڈر مضبوط ہے اور سیاسی ناکامیوں کے باوجود جدوجہد کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔‘‘ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے مقامی بلدیہ کے آئندہ انتخابات کے لیے پوری طرح تیار رہنے کی اپیل کی۔ پوار نے کہا کہ پارٹی کے مقامی رہنما طے کریں گے کہ انتخاب تنہا لڑیں گے یا معاونین (شیو سینا-یو بی ٹی اور کانگریس) کے ساتھ۔

Published: undefined

شرد پوار نے کہا کہ شہر اور ضلعی اکائیاں مشترکہ طور سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گی اور انتخابات کے لیے روڈ میپ کو حتمی شکل دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی بلدیاتی انتخابات کارکنوں کو مضبوط بناتے ہیں اور نئی قیادت تیار کرتے ہیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخاب قومی انتخاب کی طرح ہی ہوں گے کیونکہ یہ شہر ملک کو راستہ دکھاتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے پہلے کانگریس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے اقوام متحدہ کے مسودہ قرارداد پر ووٹنگ سے حکومت ہند کی دوری کو اخلاقاً بزدلانہ عمل قرار دیا تھا۔ کانگریس نے کہا تھا کہ جنگ بندی کے لیے ووٹ دینے سے ڈرنے والی حکومت ہندوستان یا دنیا کو اخلاقی سمت یا قیادت دینے کے لائق نہیں ہے۔ ساتھ ہی کانگریس نے یہ سوال اٹھایا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ میں ایسی کیا تبدیلی آئی، جس کی وجہ سے ہندوستان نے جنگ بندی کی حمایت کرنا بند کر دیاْ فلسطین پر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے اصول پسندانہ رخ کو بھی چھوڑ دیا؟

Published: undefined

اس معاملے میں کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’یہ شرمناک اور مایوس کن ہے کہ ہماری حکومت نے غزہ میں شہریوں کی حفاظت اور قانونی و اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے قرارداد پر غور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ یہ بیان انھوں نے ’ایکس‘ پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined