قومی خبریں

انڈین یوتھ کانگریس کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج، ’گبر سنگھ ٹیکس‘ واپس لینے کا مطالبہ

انڈین یوتھ کانگریس نے پیر کے روز ملک بھر میں نافذ کی گئیں جی ایس ٹی کی شرحوں کے حوالہ سے مرکزی حکومت کے خلاف دہلی کے شاستری بھون کے باہر احتجاج کیا

یوتھ کانگریس کا احتجاج / آئی اے این ایس
یوتھ کانگریس کا احتجاج / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: انڈین یوتھ کانگریس نے پیر کے روز ملک بھر میں نافذ کی گئیں جی ایس ٹی کی شرحوں کے حوالہ سے مرکزی حکومت کے خلاف دہلی کے شاستری بھون کے باہر احتجاج کیا۔ یوتھ کانگریس کارکنوں نے کہا کہ حکومت نے اشیائے خور پر پر جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ کرکے عوام کو بہت بڑا تحفہ دیا ہے!

Published: undefined

اس معاملے پر سینکڑوں کارکن جمع ہوئے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر اپنا احتجاج درج کرایا۔ یوتھ کانگریس نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام پر گبر سنگھ ٹیکس کے حملے کو روکے اور جلد از جلد پالیسیوں میں بہتری لاکر عوام کو راحت فراہم کرنے کا کام کرے۔

Published: undefined

اس موقع پر انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر سرینواس بی وی نے کہا کہ گبر سنگھ ٹیکس کے اثر سے عوام پر مہنگائی کی مار پڑ رہی ہے۔ دہی، پنیر، لسی جیسی مصنوعات پر بھی ٹیکس وصولی کر کے مودی حکومت نے بتا دیا ہے کہ اس کا مقصد صرف لوٹ مار ہے، راحت رسانی نہیں! ان کا کہنا ہے ’نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا، خواہ وہ گندم اور چاول ہوں یا دوسرے اناج ہوں۔‘ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا 5 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کا فیصلہ لوٹ کی پالیسی کا حصہ ہے۔

Published: undefined

یوتھ کانگریس کے مطابق مودی حکومت کی پالیسی واضح ہے، لوٹو اور راج کرو، چاہے وہ شمشان گھاٹ کا ٹھیکہ ہو، چاہے وہ سولر واٹر ہیٹر ہو، اسٹیشنری ہو، اسپتال کا کمرہ ہو، ایل ای ڈی بلب ہو، یا پھر بینک چیک ہو سبھی پر عائد جی ایس ٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined