قومی خبریں

کنگنا کا بیان حکمران پارٹی کی سوچ ہے: کانگریس

پون کھیڑا نے کہا کہ جس جماعت کے لوگ آج اقتدار میں ہیں اس کا نظریہ تحریک آزادی کے خلاف رہا ہے، انہوں نے تحریک کو بھی گمراہ کرنے کی سازش کی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

کانگریس سمیت کئی پارٹیوں اور رہنماؤں نے اداکارہ کنگنا رناوت کے تبصرے کو حکمراں جماعت کی سوچ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو واضح کرنا چاہئے کہ وہ محترمہ رناوت کے بیان کے ساتھ ہیں یا اس کے خلاف ہیں؟

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ بی جے پی نے اداکارہ کو پدم شری سے نوازا ہے اور انہیں بہت آگے بڑھایا ہے۔ جس جماعت کے لوگ آج اقتدار میں ہیں اس کا نظریہ تحریک آزادی کے خلاف رہا ہے، انہوں نے تحریک کو بھی گمراہ کرنے کی سازش کی ہے۔ حکمران جماعت کو واضح کرنا چاہیے کہ شہیدوں کی توہین کرنے والے محترمہ رناوت کے اس تبصرے کے تعلق سے اس کا کیا موقف ہے۔

Published: undefined

مسٹر کھیڑا نے کہا ’’کنگنا رناوت جو بھی بول جاتی ہیں، اس لیے ان کی باتوں پر ویسے بھی کوئی توجہ نہیں دیتا، لیکن یہ وہی کنگنا رناوت ہیں جنہیں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے بہت ترقی دی ہے اور پدم شری سے نوازا ہے۔ یہ حکمران جماعت کی سوچ ہے۔ حکمران جماعت کے نظریات کے لوگ تحریک آزادی کے خلاف رہے ہیں اور انہوں نے اس کے خلاف سازش بھی کی ہے۔ اگر اس سوچ کے لوگ آج اقتدار میں ہیں تو وہ کنگنا رناوت جیسے لوگوں کو پدم شری دیتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اس پر اپنی پوزیشن واضح کرے کہ وہ کنگنا رناوت کے اس تبصرےکے ساتھ کھڑی ہے یا اس کے خلاف ہے۔

Published: undefined

محترمہ راناوت نے ٹائمز ناؤ سمٹ 2021 میں مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی تشکیل کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو حقیقی آزادی 1947 میں نہیں بلکہ 2014 میں ملی۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ آزادی نہیں بلکہ بھیک تھی اور ملک کو حقیقی آزادی 2014 میں ملی‘‘۔

Published: undefined

بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ورون گاندھی نے بھی محترمہ رناوت کے بیان پر تنقید کی اور کہا کہ ’’کبھی مہاتما گاندھی کی قربانی اور تپسیا کی توہین، کبھی ان کے قاتل کا احترام، اور اب شہید منگل پانڈے سے لے کر رانی لکشمی بائی، بھگت سنگھ، چندر شیکھر آزاد، نیتا جی سبھاش چندر بوس اور لاکھوں مجاہدی آزادی کی قربانیوں کی توہین۔ اس سوچ کو پاگل پن کہوں یا ملک سے غداری؟

Published: undefined

دریں اثنا، عام آدمی پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کی صدر پریتی مینن نے ممبئی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس میں محترمہ رناوت کے ریمارکس کو ملک سے غداری‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے بھی محترمہ رناوت کے ریمارکس پر سخت تنقید کی، ان کے خلاف درج شکایت کو درست قرار دیا اور اس کے لیے پریتی مینن کو مبارکباد دی۔

Published: undefined

مسٹر سنگھ نے کہا ’’منحرف ذہنیت میں مبتلا اداکارہ کا بیان ملک کے شہیدوں کی شدید توہین ہے اور ان کا بیان پوری طرح سے ملک سے غداری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined