قومی خبریں

ہندوستانی تیز گیندباز محمد سمیع کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، کرائم برانچ نے شروع کی تحقیقات

محمد سمیع نے دھمکی ملنے پر امروہہ پولیس کو جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ پہلے ایک ای میل گزشتہ کل 4 مئی کی شام آیا تھا۔ اس کے بعد دوسرا ای میل آج یعنی 5 مئی کی صبح آیا ہے۔

محمد سمیع، تصویر آئی اے این ایس
محمد سمیع، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستان کے مشہور تیز گیندباز محمد سمیع کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی میں کہا گیا ہے کہ اگر ایک کروڑ روپے ادا نہ کیے گئے تو انھیں جان سے مار دیا جائے گا۔ دھمکی ای میل کے ذریعہ دی گئی ہے، جس کی تحقیقات امروہہ کرائم برانچ کے ذریعہ شروع کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

محمد سمیع نے دھمکی ملنے پر امروہہ پولیس کو تفصیلی جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ پہلے ایک ای میل گزشتہ کل 4 مئی کی شام کو آیا تھا۔ اس کے بعد دوسرا ای میل آج یعنی 5 مئی کی صبح آیا ہے۔ محمد سمیع کے بھائی محمد حسیب نے پولیس کو اس سلسلے میں تحریری طور پر مکمل جانکاری فراہم کر دی ہے۔ امروہہ پولیس میں شکایت درج کیے جانے کے ساتھ ہی کرائم برانچ کی ٹیم جانچ میں مصروف ہو گئی ہے۔

Published: undefined

پولیس کو ملی شکایت کے بعد کرناٹک سے پربھاکر نامی شخص نے محمد سمیع کو ایک ای امیل بھیجا ہے، جس میں ایک کروڑ روپے نہ دینے پر جان سے مار دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ محمد سمیع اس وقت آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔ وہ سنرائزرس حیدر آباد ٹیم کا حصہ ہیں۔ اس آئی پی ایل میں ان کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی ہے، اور حیدر آباد کی کارکردگی بھی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ حیدر آباد نے اب تک 10 میچ کھیلا ہے، جن میں 7 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined