علامتی تصویر آئی اے این ایس
گجرات کے رہنے والے انجینئر امیت گپتا قطر میں کئی دنوں سے پولیس حراست میں ہیں۔ کسی فوجداری معاملے کی جانچ کے سلسلے میں امیت کو حراست میں لیا گیا ہے۔ وہیں ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق قطر واقع ہندوستانی کمیشن حراست میں لیے گئے ہندوستانی شہری کی ہرممکن تعاون کر رہا ہے۔ ہندوستانی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ وہ امیت کے کنبہ سے رابطہ بنائے رکھیں گے۔ امیت گپتا ٹیک مہندرا میں کام کرتے ہیں۔
Published: undefined
قطر کی پولیس نے امیت گپتا کو یکم جنوری کو ہی گرفتار کر لیا تھا۔ امیت کی ماں پشپا گپتا نے میڈیا کو اس بات کی اطلاع دی۔ اب تک یہ نہیں پتہ چل پایا ہے کہ امیت پر الزام کیا ہے اور انہیں کس جرم کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔ گپتا کے کنبہ نے اس معاملے میں مداخلت کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی سے گہار لگائی ہے۔
Published: undefined
خاندان والوں کا کہنا ہے کہ امیت گپتا کو ڈاٹا چوری کے معاملے میں پھنسایا گیا ہے۔ وہ بے قصور ہے۔ امیت کی ماں نے قطر جاکر ہندوستانی سفارت خانہ سے بھی رابطہ کیا سفیر نے بھی انہیں تسلی دی۔ وہیں اس معاملے میں اب تک کوئی اَپڈیٹ نہیں ملی ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیمانگ جوشی نے میڈیا سے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے امیت گپتا قطر میں ٹیک مہندرا کے لیے کام کر رہے تھے۔
Published: undefined
بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا، "ان کے والد قطر امیت گپتا سے ملنے کے لیے گئے تھے۔ وہ ایک مہینے تک رہے لیکن ان کی ملاقات نہیں ہو پائی۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب قطر میں کسی ہندوستانی کو اس طرح سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سال 2022 میں بحری افواج کے 8 اراکین کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انہیں بعد میں موت کی سزا سنا دی گئی۔ حالانکہ بعد میں قطر کی ہی عدالت نے انہیں امیر کے حکم پر رہا کر دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined