قومی خبریں

ہندوستانی دفاع سکریٹری 30 اور 31 جنوری، 2024 ء کو عمان کا دورہ کریں گے

ہندوستان اور عمان کے درمیان مضبوط اور کثیر جہتی تعلقات ہیں ، جو دفاع اور سلامتی سمیت کئی اسٹریٹجک شعبوں تک وسعت پا چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دفاع کے سکریٹری گریدھر ارمانے 30 اور 31 جنوری ، 2024 ء کو عمان کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران، دفاع کے سکریٹری ، عمان کی وزارت دفاع کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن نصیر بن علی الزابی کے ساتھ 12ویں مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی کی میٹنگ کی شریک صدارت کریں گے۔

Published: undefined

دو طرفہ بات چیت کے دوران، گریدھر ارمانے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا جائزہ لیں گے اور دو طرفہ سرگرمیوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے صنعتی تعاون جیسے نئے اقدامات کی تلاش کریں گے۔ دونوں رہنما مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ ٔخیال کریں گے۔

Published: undefined

یہ دورہ ، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا ، جس میں مختلف شعبوں جیسے دو طرفہ مشقیں، عملے کی سطح کی بات چیت، تربیت کے ساتھ ساتھ نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں فوجی تعاون شامل ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان اور عمان کے درمیان مضبوط اور کثیر جہتی تعلقات ہیں ، جو دفاع اور سلامتی سمیت کئی اسٹریٹجک شعبوں تک وسعت پا چکے ہیں۔ دونوں ممالک اسٹریٹجک شراکت داری کے ویژن کے تحت کام کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔ دونوں ممالک پورے خطے کے امن اور خوشحالی میں مشترکہ مفادات کے حامل ہیں ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined