قومی خبریں

گجرات: فضائیہ کا طیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ کی موت

گجرات کے جام نگر سے معمول کے مطابق تربیتی پرواز پر روانہ ہونے کے بعد طیارہ کَچھ علاقہ میں حادثہ کاشکار ہوگیا۔ حادثہ کی جانچ کے احکامات دے دئیے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا گجرات کے کَچھ علاقہ میں حادثہ کا شکار جیگوار طیارہ

گجرات کے کَچھ علاقہ میں ہندوستانی فضائیہ کا جیگوار طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ حادثے میں پائلٹ سنجے چوہان کی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیگوار طیارے نے معمول کے مطابق جام نگر سے صبح 10.30 بجے تربیتی پرواز بھری تھی۔ اسی دوران اچانک کَچھ کے مندرا میں وہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ واقعہ کی جانچ کا حکم صادر کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے جب جیگوار طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے اس سے قبل بھی جیگوار طیارے کئی مرتبہ گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ جیگوار ایک جنگی طیارہ ہے جس میں کئی خصوصیات ہیں۔ جیگوار دشمن کی سرحد کے اندر تک جاکر حملہ کر سکتا ہے اور آسانی سے دشمن کے ایئربیس کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined