
علامتی تصویر / اے آئی
ہندوستان کی آبادی 146 کروڑ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ اتنی بڑی آبادی کے ساتھ کسی ترقی پذیر ملک کا ’ترقی یافتہ قوم‘ سے متعلق خواب دیکھنا اور اس کو شرمندۂ تعبیر کرنا آسان نہیں ہے، لیکن ہندوستان نے اس سلسلے میں ایک واضح لکیر کھینچ دی ہے۔ اب ہدف طے کیا گیا ہے کہ ملک جب اپنا 100واں یوم آزادی منائے تو ہندوستان کے پاس ترقی یافتہ قوم کا تمغہ ہو۔ یعنی 2047 تک ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔ ہندوستان کے لئے آبادی خواہ ایک بڑا چیلنج ہے لیکن جس تیزی سے گھریلو مانگ میں اضافہ ہوا ہے، اس میں اسی بڑی آبادی کا اہم کردار ہے۔ آج ہندوستان کا وسیع بازار پوری دنیا کے ممالک کو متوجہ کر رہا ہے۔
Published: undefined
فی الحال ہندوستان کی ترقی کی سب سے بڑی طاقت یہی ہے۔ گھریلو مانگ کے علاوہ ڈیجیٹل گروتھ اورانفراسٹرکچر میں بھاری سرمایہ کاری نے بھی معیشت میں جان پھونکنے کا کام کیا ہے۔ حالانکہ یہ ہدف آسان نہیں ہے مگر نا ممکن بھی نہیں۔ ہندوستانی معیشت اس وقت ایسے موڑ پر کھڑی ہے جہاں کئی چیلنج ہیں اور بڑے مواقع بھی۔ دنیا کی کئی بڑی معیشتیں سست رہی ہیں لیکن ہندوستان اب بھی تیز رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔
Published: undefined
موجودہ وقت میں ہندوستانی معیشت پردنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں۔ حالانکہ ترقی یافتہ قوم بننے کے لیے ملک کو تقریباً 8 فیصد کی شرح سے ترقی برقرار رکھنا ہوگی۔ دراصل جس طرح سے تمام بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیاں ہندوستان پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہیں، اس میں ہندوستان کی اقتصادی طاقت جھلکتی ہے۔ ’موڈیز‘ مضبوط کریڈٹ مانگ اور مستحکم شرح ترقی کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ ’ایف آئی ٹی سی ایچ‘ ہندوستان کی تیزمعیشت اور مضبوط ذرائع کا لوہا مان رہا ہے، جبکہ ایس اینڈ پی اور آر اینڈ آئی جیسی ایجنسیاں بھی ہندوستانی معیشت کو لے کر پرجوش ہیں۔
Published: undefined
ملک کے بڑے انفراسٹرکچر پروجیکٹ، نئی سڑکیں، بندرگاہ، ایئرپورٹ اور ڈیجیٹل نیٹ ورک مل کر ملک کی ترقی کی کہانی کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ خاص طور پر دیہی اور شہری علاقوں میں لوگوں کی خرچ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، جس سے بازاروں میں ہر طرف ہلچل دکھائی دے رہی ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں ’بدلتی سیاست‘ کی وجہ سے عوام کو براہ راست نقد مل رہا ہے جس کے سبب انتہائی پسماندہ طبقات کی آمدنی بڑھی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined