نیتی آیوگ کی میٹنگ / آئی اے این ایس
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو نیتی آیوگ کی دسویں گورننگ کونسل کی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے مرکز اور تمام ریاستوں کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جب ہر ریاست ترقی کرے گی، تبھی ہندوستان ایک ترقی یافتہ قوم بن سکے گا۔
Published: undefined
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں تیزی سے شہری کاری ہو رہی ہے اور اس بدلتے تناظر میں ہمیں مستقبل کے لیے تیار شہروں کی سمت میں کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا، ’’ترقی، جدت اور پائیداری کو ہمارے شہروں کے فروغ کا انجن بننا چاہیے۔‘‘
مودی نے کہا کہ ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے کا خواب 140 کروڑ شہریوں کی مشترکہ خواہش ہے اور اس کے حصول کے لیے ہمیں ریاستوں کی شراکت داری کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق، اگر مرکز اور تمام ریاستیں ’ٹیم انڈیا‘ کی طرح متحد ہو جائیں تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں۔
Published: undefined
انہوں نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھی ریاستوں کو سرگرم کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا، ’’ہر ریاست کو عالمی معیار کے مطابق کم از کم ایک سیاحتی مقام ضرور ترقی دینا چاہیے، تاکہ وہ ایک ’عالمی سیاحتی منزل‘ بن سکے۔ اس سے نہ صرف اس علاقے کو فائدہ ہوگا بلکہ اس کے آس پاس کے شہروں میں بھی سیاحت کو فروغ ملے گا۔‘‘
وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خواتین کو ملک کی ورک فورس میں عزت کے ساتھ شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی پالیسیوں اور قوانین پر غور کرنا ہوگا جو خواتین کو بہتر مواقع فراہم کریں اور ان کی معاشی خودمختاری کو مضبوط کریں۔
Published: undefined
نیتی آیوگ کی اس اہم میٹنگ کا عنوان تھا، ’’ترقی یافتہ ہندوستان: 2047 کے لیے ترقی یافتہ ریاستیں‘‘۔ اس اجلاس کا مقصد مرکز، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا جہاں وہ 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اپنی حکمت عملیوں پر مشورہ کر سکیں۔
اجلاس میں ریاستوں کی معیشت کو مضبوط بنانے، روزگار کے مواقع بڑھانے، ہنر مندی کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تبھی ممکن ہے جب ریاستیں اپنی صلاحیتوں کا مکمل استعمال کریں اور عوامی شراکت داری کو یقینی بنائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز