قومی خبریں

ایس آئی آر کے معاملے پر انڈیا اتحاد الیکشن کمیشن کے دفتر تک مارچ کرے گا

انڈیا الائنس نے 8 اگست کو الیکشن کمیشن کے صدر دفاتر تک مارچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ایس آئی آر کے معاملے پر اپنا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویرآئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویرآئی اے این ایس

 

انڈیا اتحاد پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن سے بہار اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے اور احتجاج کر رہا ہے۔ اب انڈیا اتحاد الیکشن کمیشن کے خلاف مارچ اور عوامی بیداری مہم چلا کر اسے قومی سیاسی مسئلہ بنانے کے لیے قدم بڑھا رہا ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا کہ انڈیا الائنس نے 8 اگست کو الیکشن کمیشن کے صدر دفاتر تک مارچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ایس آئی آر کے معاملے پر اپنا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل صبح انڈیا الائنس کی میٹنگ میں اس معاملے پر غور کیا گیا اور انڈیا الائنس میں شامل تمام پارٹیوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ بہار میں جاری ایس آئی آر پروسس پر پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں بحث کی جائے۔

Published: undefined

اس میٹنگ میں متعدد اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران موجود تھے، جن میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن، ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو، ایس پی کے رام گوپال یادو، این سی پی (ایس پی) کی سپریا سولے، سی پی آئی (ایم ایل) کے راجہ رام سنگھ، سی پی ایم کے جان برٹاس، سی پی آئی کے پی سنتوش کمار شامل ہيں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined