قومی خبریں

’ہندوستان ٹیرف کم کرے تاکہ امریکہ ہندوستانی مارکیٹ میں داخل ہو سکے': امریکی وزیر تجارت

امریکی وزیر نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک کے مفادات کو متوازن کرنے کے لیے ایک حد تک ٹیرف لگانے کا معاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے امریکہ کی نئی پالیسی کا بھی ذکر کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی  کامرس سکریٹری ہاورڈ لیٹنک نے ہندوستان امریکہ تعلقات اور محصولات کے بارے میں ٹرمپ کے نقطہ نظر کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جو امریکی اشیاء پر سب سے زیادہ محصولات عائد کرتے ہیں۔ لیٹنک نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو ٹیرف کم کرنا ہوں گے تاکہ امریکہ ہندوستانی منڈیوں میں داخل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان یکساں تجارت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان  کو بھی اس ماڈل سے نکلنے کی ضرورت ہے جس پر وہ عمل پیرا ہے۔

Published: undefined

ہاورڈ لیٹنک نے انڈیا ٹوڈے کے ایک پروگرام میں کہا، "ہم صرف ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ بات چیت پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔" انہوں نے واضح کیا کہ صرف بوربن وہسکی اور ہارلے ڈیوڈسن بائیکس پر ٹیرف کم کرنے سے کام نہیں چلے گا، بلکہ ہندوستان کو بڑے پیمانے پر ٹیرف کم کرنے کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ لیٹنک نے مشورہ دیا کہ ہندوستان کو زراعت جیسے حساس شعبوں کے لیے اپنی منڈیاں کھولنی ہوں گی۔ ہندوستان امریکہ کو اپنی مارکیٹ میں آنے کی اجازت دے۔ انہوں نے اسمارٹ طریقے سے کاروبار کرنے کی بات کی تاکہ چھوٹے کسانوں کو فائدہ ہو سکے۔

Published: undefined

ہاورڈ لیٹنک نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک کے مفادات کو متوازن کرنے کے لیے ایک حد تک ٹیرف لگانے کا معاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہندوستان شروع سے ہی امریکی اشیا پر ٹیرف لگاتا رہا ہے، جب کہ امریکا پہلے ٹیرف نہیں لگاتا تھا۔ اب ٹرمپ باہمی محصولات لگا کر اپنی پالیسی بدل رہے ہیں۔ اب جو بھی ملک امریکہ کے ساتھ ایسا سلوک کرے گا، ہم بھی اس کے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں گے۔"

Published: undefined

ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ یعنی5 مارچ کو اس بات کا اعادہ کیا کہ 2 اپریل سے ان تمام ممالک پر باہمی محصولات عائد کیے جائیں گے جو امریکہ سے زیادہ ٹیکس وصول کرتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں ممالک نے ٹیرف کے تنازعات کو حل کرنے اور 2025 تک تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کا مقصد 2030 تک دو طرفہ تجارت میں 500 بلین ڈالر حاصل کرنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined