قومی خبریں

ہندوستانی فوج نے پاکستان کا لڑاکا طیارہ JF-17 مار گرایا، یہ چین اور پاکستان نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے

چینی JF-17 تھنڈر ہلکا پھلکا، سنگل انجن ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو چین اور پاکستان نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

 

پاکستانی لڑاکا طیارہ جسے ہندوستانی ایئر ڈیفنس نے کشمیر میں مار گرایا وہ پاکستان کا (چینی JF-17 )لڑاکا طیارہ ہے۔ واضح رہے کہ چینی JF-17 تھنڈر ایک ہلکا پھلکا، سنگل انجن ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو چین اور پاکستان نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ اس کا پہلا پروٹو ٹائپ 2003 میں اڑا تھا اور یہ پاکستان ایئر فورس کا اہم لڑاکا طیارہ ہے۔

Published: undefined

JF-17 کی لمبائی تقریباً 14.9 میٹر، پروں کا پھیلاؤ 9.45 میٹر اور اونچائی تقریباً 4.77 میٹر ہے۔ اس کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 12,474 کلوگرام تک ہے۔ ہوائی جہاز روسی Klimov RD-93 یا چینی Guizhou WS-13 ٹربوفین انجنوں سے چلتا ہے۔

Published: undefined

یہ طیارہ 7 ہارڈ پوائنٹس پر 1500 کلوگرام تک ہتھیار لے جا سکتا ہے، جن میں ہوا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، ہوا سے زمین پر مار کرنے والے بم اور اینٹی شپ میزائل شامل ہیں۔ اس کے ہتھیاروں میں چینی PL-5، PL-12 ، PL-15 میزائل اور GPS گائیڈڈ بم شامل ہیں، جو اسے فضائی اور سطحی دونوں اہداف پر حملہ کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

Published: undefined

JF-17 میں جدید ایویونکس، کمپیوٹرائزڈ فلائٹ کنٹرول، ہیڈ اپ ڈسپلے، ڈیٹا لنکس، اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم شامل ہیں، جو اسے درمیانے سے کم اونچائی پر بہتر جنگی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔ اس کی رینج تقریباً 2,000 کلومیٹر ہے جو اسے طویل فاصلے تک لڑنے کے لیے موزوں بناتی ہے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined