قومی خبریں

ہندوستان نے سری لنکا کے شہریوں کو ویزا جاری کرنے پر پابندی کے دعوے کو مسترد کر دیا

سری لنکا میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے سری لنکا کے شہریوں کو ویزا جاری کرنے پر روک لگانے کے دعوؤں کو واضح طور پر مسترد کر دیا اور کہا کہ عملہ کی پوری حاضری نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں

سری لنکا میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ
سری لنکا میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ 

کولمبو: سری لنکا میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے جمعہ کو سری لنکا کے شہریوں کو ویزا جاری کرنے پر روک لگانے کے دعوؤں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ویزا ونگ کے عملے کے دفتر میں حاضری سے قاصر ہونے کی وجہ سے آپریشنل مشکلات آ رہی ہیں۔

Published: undefined

ہائی کمیشن نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ہائی کمیشن واضح طور پر اس بات کی تردید کرتا ہے کہ اس نے یا سری لنکا میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل یا اسسٹنٹ ہائی کمیشن نے ویزا جاری کرنا بند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنے کام کو جلد معمول پر لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

سفارت خانے نے کہاکہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہمارے ویزا ونگ کے عملے جن میں سے زیادہ تر سری لنکا کے شہری ہیں دفتر میں حاضر نہیں ہوپارہے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہم جلد ہی اپنے کام کو معمول کی سطح پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ ہم سری لنکا کے لیے ہندوستان کا سفر آسان بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سری لنکا کا ہندوستان میں خیرمقدم ہے جیسا کہ ہندوستانی سری لنکا میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined