قومی خبریں

یوم پاکستان تقریب کا بائیکاٹ کرے گا ہندوستان

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ تقریب میں حریت لیڈروں کو مدعو کرنے کے پاکستان کے فیصلے کے مدنظر کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: پلوامہ حملے سے بگڑے تعلقات کے درمیان حریت لیڈروں کو مدعو کیے جانے کی مخالفت میں ہندوستان نے پاکستان کے قومی دن سے متعلق پروگرام کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس پروگرام میں حکومت ہند کا کوئی بھی نمائندہ شرکت نہیں کرے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے آج پریس بریفنگ میں یہ اطلاع دی ۔

رویش کمار نے نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ تقریب میں حریت لیڈروں کو مدعو کرنے کے پاکستان کے فیصلے کے مدنظر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی دن پر اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی سرکاری تقریب میں ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریا بھی شامل نہیں ہوں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 23 مارچ 1940 کو مسلم لیگ نے لاہور میں ایک قرارداد منظور کرکے پاکستان کو الگ ملک کے طور پر بنائے جانے کا اعلان کیا تھا، اس لئے ہر سال پاکستان کا قومی دن 23 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ مسٹر کمار نے کہا، "میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ ہندوستان نے پاکستان کے قومی دن میں کسی نمائندے کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔" یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پاکستان میں ہمارے ہائی کمشنر شرکت کریں گے، مسٹر کمار نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان میں ہمارے ہائی کمشنر بھی اس پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز