سری نگر: وادی کشمیر میں ہفتے کے روز74 واں یوم آزادی سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ منایا گیا۔ اس موقع پر سب سے بڑی تقریب گرمائی دارالحکومت سری نگر میں واقع شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پرچم کشائی کی۔ وادی کشمیر میں حسب معمول امسال بھی یوم آزادی کے موقع پر موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئیں، تاہم موبائل فون سروس اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات بر قرار ہی رکھی گئیں۔ انتظامیہ نے وادی میں ہفتے کی صبح قریب آٹھ بجے موبائل انٹرنیٹ خدمات بند کر دیں جن کو بعد میں دن کے بارہ بجے دوبارہ بحال کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ خدمات کو احتیاطی طور پرمعطل کیا گیا تھا۔
Published: undefined
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کڑے سیکورٹی بندوبست کے بیچ راج بھون سے ہائی سیکورٹی زون علاقہ سونہ وار میں واقع شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے۔ موصوف نے پرچم کشائی کے بعد وہاں موجود شرکاء سے خطاب کیا۔ کورونا وبا کے باعث تقریب کے دوران مارچ پاسٹ کی رسم انجام نہیں دی گئی اگرچہ سیکورٹی فورسز کے تمام دستے وہاں موجود تھے۔
Published: undefined
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 13 اگست کو منعقدہ فل ڈرس ریہرسل کے دوران صوبائی کمشنر کشمیر نے سی آر پی ایف، پولیس، آرمڈ پولیس، فائر اینڈ ایمر جنسی اور ہوم گارڈس دستوں کی پریڈ کی سلامی لی تھی۔ شیر کشمیر اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں بہت کم تعداد میں شرکا موجود تھے جنہوں نے کورونا وبا کے پیش نظر گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے فیس ماسک بھی لگا رکھے تھے اور وہ سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے ایک کے بعد ایک سیٹ پر بیٹھے تھے۔
Published: undefined
کورونا کے پیش نظر طلبا تقریب سے کلی طور پر غائب ہی رہے اور ثقافتی پروگرام بھی محدود ہی تھے۔ اس موقع پر صرف تین ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے جن میں فن کاروں نے کشمیری، ڈوگری اور دوسری زبانوں میں گیت گائے۔ تقریب کے بحسن و خوبی انجام پذیر ہونے کو ممکن بنانے کے لئے ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا۔
Published: undefined
کورونا وبا کے پیش نظر وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات پر یوم آزادی کی تقریبات سادگی سے منعقد کی گئی۔ تقاریب میں جہاں لوگوں کی شرکت بھی محدود ہی رہی وہیں فنکاروں کی طرف سے پیش کیے جانے والے پروگرام بھی محدود ہی تھے۔ بعض تقاریب میں کورونا کے بارے میں گیت گائے گئے اور اس وبا سے بچاؤ کے لئے جاری گائیڈ لائنز کو اپنانے کی عوام سے تاکید کی گئی۔
Published: undefined
یوم آزادی کی تقریبات کے احسن انعقاد اور ملی ٹنٹوں کی طرف سے حملوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے ہفتے کے روز وادی بھر میں سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر تھے۔ سری نگر میں یوم آزادی کی تقریب کو پر امن طریقے سے انجام دینے کے لئے ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا اور حساس علاقوں میں فقیدالمثال سیکورٹی بندوبست کیا گیا تھا۔ سری نگر میں جگہ جگہ پر ناکے بٹھائے گئے تھے جو آنے جانے والوں کی تلاشی اور ضروری پوچھ گچھ کرتے تھے۔
Published: undefined
اسٹیڈیم کی طرف آنے والی سڑکوں کو سیل کر دیا گیا تھا اور سری نگر کے حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جگہ جگہ پر ناکے بٹھائے گئے تھے جن پر تعینات سیکورٹی اہلکار ہر آنے جانے والوں کی تلاشی اور ضروری پوچھ گچھ کرتے تھے۔ سیول لائنز علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے سینئر افسروں کو بھی گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا اور بھاری تعداد میں سیکورٹی فورسز اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
Published: undefined
یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار جنہوں نے ہفتے کی صبح سری نگر کے کچھ علاقوں کا دورہ کیا کو کئی مقامات پر ناکہ لگائے سیکورٹی فورسز کا اپنا شناختی کارڈ دکھانا پڑا جس کے بعد ہی ان کو آگے بڑھنے کی اجازت دی گئی۔ وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات میں بھی یوم آزادی کی تقاریب کے احسن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور صدر مقامات میں داخل ہونے والے پوائنٹس پر ناکے لگائے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined