یونین بجٹ انکم ٹیکس
وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے آج عام بجٹ میں انکم ٹیکس کو لے کر متوسط طبقہ کو راحت دینے کی کوشش کی۔ بجٹ میں اعلان کیا گیا کہ 12 لاکھ روپے تک کی کمائی پر کوئی انکم ٹیکس نہیں دینا ہوگا۔ نئے رجیم کے تحت اس کی چھوٹ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی سیلری کلاس کو 75000 روپے کے اسٹینڈرڈ ڈِڈکشن کا فائدہ ملے گا۔ اس طرح اس کی کُل 12 لاکھ 75 ہزار روپے کی تنخواہ ٹیکس سے فری ہوگی۔ وزیر مالیات کا کہنا ہے کہ اس سے کھپت کو بڑھاوا ملے گا۔
Published: undefined
وزیر مالیات نے ڈیئری اور فشری فارمرس کے قرض کی حد کو بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایم ایس ایم ای سیکٹر کا کریڈٹ کور بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں کو ٹیکس کی چھوٹ کی حد دوگنی کر دی جائے گی۔ اس دوران نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہم دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھنے والی معیشت ہیں۔ واضح ہو کہ اس سے پہلے نرملا سیتارمن 6 کُل وقتی اور 2 عبوری بجٹ پیش کر چکی ہیں۔
Published: undefined
وزیر مالیات نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ اب چار سال تک اَپڈیٹ آئی ٹی آر بھرا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ ٹی ڈی ایس پر ٹیکس کی چھوٹ کی حد 10 لاکھ ہوگی۔ اس سے پہلے 23 جولائی کو مودی حکومت کا بجٹ پیش کیا گیا تھا۔ آج بجٹ پیش ہونے کی وجہ سے ہفتہ کو بھی شیئر بازار کھلا ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز