قومی خبریں

اترپردیش میں مایاوتی کے اکلوتے رکن اسمبلی کے گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ، موقع پر افراتفری

کینسر میں مبتلا بی ایس پی ایم ایل اے اوما شنکر کے گھر پر چھاپے کی کارروائی میں 50 سے زیادہ افسران اور سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران ڈاکٹروں اور نرسوں کو بھی اندر آنے اور جانے سے روک دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>اوما شنکر فائل فوٹو</p></div>

اوما شنکر فائل فوٹو

 
ali

اترپردیش میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی کے اکلوتے ممبراسمبلی اوما شنکرسنگھ کی رہائش گاہ پر محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپہ مارا ہے۔ اطلاع کے مطابق اس کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ تین درجن سے زائد افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں اورتحقیقات میں مصروف ہیں۔ صبح سے جاری چھاپے کی وجہ سے رہائش گاہ کے باہرافراتفری کا ماحول ہے۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پرعلاقے میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے اور لوگوں پرنظر رکھی جارہی ہے۔ فی الحال محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے کوئی سرکاری بیان نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم صبح تقریباً 7 بجے بلیا کی رسڑا اسمبلی سیٹ سے بی ایس پی ایم ایل اے کی لکھنؤ واقع رہائش گاہ پر پہنچی اوراحاطے کو گھیرے میں لے کراندر باہرآمدو رفت محدود کردی۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ محکمہ انکم ٹیکس بعض مالیاتی لین دین اور جائیداد سے متعلق دستاویزات کی چھان بین کررہا ہے۔ چھاپے کے دوران اہلکاروں نے گھرکے اندر موجود فائلوں، الیکٹرانک آلات اور دیگر ریکارڈ کی تلاش شروع کی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ آپریشن کئی گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ایم ایل اے اوما شنکرسنگھ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اوران کے دو آپریشن ہوچکے ہیں۔ وہ لکھنؤ کے گومتی نگر واقع اپنی رہائش گاہ پرآئیسولیشن میں رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے گھرمیں ہی دفتربنارکھا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بی ایس پی ایم ایل اے اوما شنکر کے گھر پر چھاپے کی کارروائی میں 50 سے زیادہ افسران اور سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران ڈاکٹروں اور نرسوں کو بھی اندر آنے اور جانے سے روک دیا گیا ہے۔

Published: undefined

اوما شنکر سنگھ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے بڑے ٹھیکیدار بھی ہیں۔ وہ اتر پردیش میں بی ایس پی کے واحد ممبر اسمبلی ہیں۔ حال ہی میں مقامی وزیر دیا شنکر سنگھ کے ساتھ ان کی زبانی جنگ نے بلیا سمیت پوری ریاست میں سرخیاں بٹوری تھیں۔ یہ پورا معاملہ ایک پل کے افتتاح سے متعلق ہے جس میں محکمہ انکٹ ٹیکس کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined