
تصویر: پی آئی بی انڈیا
ملک کے اہم تہواروں کے موقع پر مسافروں کی بھیڑ کے سامنے ٹرینوں کی قلت کی وجہ سے اکثر لوگ خاندان کے ساتھ خوشیاں منانے سے محروم رہ جاتے ہیں اس کی تازہ مثال حالیہ دیوالی اور چھٹھ تہواروں میں دیکھا گیا جب ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی بھیڑ کی وجہ سے پیر رکھنے کی جگہ نہیں تھی۔ اس صوتحال میں ملک کو 4 نئی وندے بھارت نصیب ہوئی ہیں جس کے بعد امید کی جاسکتی ہے کہ مسافروں کو کچھ آسانی ہوگی۔
Published: undefined
اس اثناء میں آج 4 نئی وندے بھارت ٹرینوں کو پی ایم مودی نے ہری جھنڈی دکھائی ہے۔ وارانسی ریلوے اسٹیشن پرمنعقد تقریب کے دوران پی ایم مودی نے وارانسی- کھجوراہو، لکھنو-سہارنپور، فیروز پور- دہلی اور ایرنا کولم- بنگلور روٹس پر چلنے والی ان ٹرینوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریلوے کے عملے اور سیکورٹی اہلکار بھی موجود تھے۔
Published: undefined
تقریب کو خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں اقتصادی ترقی کا ایک بڑا محرک رہا ہے۔ ہوائی اڈے، وندے بھارت ٹرینیں، یہ سب ترقی سے منسلک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی مسافر بھی اب وندے بھارت کودیکھ کر حیران ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرینیں سنگ میل ثابت ہوں گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کاشی آنے والے سیاح اور عقیدت مند کھجوراہو جانا چاہتے ہیں۔ کاشی سے کھجوراہو جانے والے سیاحوں اور عقیدت مندوں کے لیے یہ ٹرین مذہبی سیاحت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی سیاحت کے لیے بھی موزوں ثابت ہوگی۔ کھجوراہو سے پنا نیشنل پارک (ٹائیگر ریزرو) صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ کھجوراہو اور ٹائیگر ریزرو دیکھنے کے لیے لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔ اب انہیں کاشی آنے کے لیے براہ راست وندے بھارت ٹرین دستیاب ہو جائے گی۔
Published: undefined
وارانسی- کھجوراہو وندے بھارت ایکسپریس کی براہ راست کنیکٹیویٹی فی الحال یہاں چلنے والی خصوصی ٹرینوں کے مقابلے میں تقریباً 2 گھنٹے 40 منٹ کا وقت بچائے گی۔ بنارس- کھجوراہو وندے بھارت ایکسپریس بھارت کے مذہبی سیاحتی اور ثقافتی مقامات وارانسی، پریاگ راج، چترکوٹ اور کھجوراہوکو جوڑے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined