قومی خبریں

’12 ہزار اسپیشل ٹرین زمین کے کس حصہ میں چلوا رہے؟‘ دیوالی پر مسافروں کو بے حال دیکھ کر کانگریس کا وزیر ریل سے سوال

کانگریس نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’ریل منتری جی، 12 ہزار اسپیشل ٹرینیں زمین کے کس حصے میں چلوا رہے ہیں؟ عوام پریشان ہے اور آپ اپنی دنیا میں مست۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ٹرین پر چڑھنے کا انتظار کر رہی بھیڑ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ٹرین پر چڑھنے کا انتظار کر رہی بھیڑ، تصویر سوشل میڈیا

 

دیوالی اور چھٹھ جیسے بڑے تہوار کے موقع پر ٹرینوں میں ٹکٹوں کی شدید قلت ہوتی ہے۔ ان اوقات میں مسافروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے خصوصی ٹرینیں چلائی جاتی ہیں، اور اس بار بھی دیوالی کے پیش نظر تقریباً 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلائے جانے کا اعلان مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ لیکن لوگوں کی بھیڑ کسی صورت کم ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہے، جس پر کانگریس نے مودی حکومت کے سامنے تلخ سوال رکھ دیا ہے۔ کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے ایک پوسٹ کرتے ہوئے وزیر ریل سے سوال پوچھا ہے کہ آخر وہ 12 ہزار اسپیشل ٹرینیں کہاں چلا رہے ہیں، عوام تو ٹکٹ کے لیے پریشان دکھائی دے رہی ہے؟

Published: undefined

کانگریس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ریل منتری جی، 12 ہزار اسپیشل ٹرینیں زمین کے کس حصے میں چلوا رہے ہیں؟ عوام پریشان ہے اور آپ اپنی دنیا میں مست۔ پتہ تھا کہ دیوالی اور چھٹھ میں لوگ گھر جائیں گے، اس کے بعد بھی انتظام کیوں نہیں کیا گیا؟ اب عوام مسئلہ بیان کر رہی ہے تو آپ ایف آئی آر کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ شرم آنی چاہیے۔‘‘ کانگریس کی یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شمالی ہند کی الگ الگ ریاستوں، مثلاً بہار، اتر پردیش، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے ہزاروں مسافر تہواروں پر گھر جانے کے لیے ٹرین ٹکٹ نہیں ملنے کی شکایت کر رہے ہیں۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر لگاتار ویڈیو اور تصویریں سامنے آ رہی ہیں، جن میں ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی بھیڑ دیکھی جا سکتی ہے۔ جو ٹرینیں چل رہی ہیں، وہ پوری طرح سے بھری ہوئی ہیں۔ لوگ گھنٹوں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ کئی مقامات پر مسافروں نے کہا کہ انھیں کنفرم ٹکٹ نہیں مل پا رہا ہے اور ویٹنگ لسٹ 300 سے اوپر تک پہنچ چکی ہے۔

Published: undefined

کانگریس نے وزیر ریل کو ‘Reel Mantri’ کہتے ہوئے طنزیہ انداز اختیار کیا۔ پارٹی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں ’ایف آئی آر کی دھمکی‘ سے متعلق جو ذکر کیا ہے، وہ حال ہی میں وزیر ریل کے اس بیان سے جڑا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’’فرضی جانکاری یا افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘ اس تعلق سے اپوزیشن پارٹی نے الزام عائد کیا کہ حکومت عوام کی شکایتیں دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزارت ریل نے قبل میں جاری ایک بیان میں مطلع کیا تھا کہ تہواری سیزن میں مسافروں کی سہولت کے لیے 12 ہزار سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، جن سے تقریباً 2.5 کروڑ مسافروں کو سفر کرنے میں سہولت ملے گی۔ حالانکہ کئی مسافروں کا کہنا ہے کہ ان ٹرینوں کا آپریشن محدود راستوں تک ہی ہے اور مشرقی ریاستوں کی طرف جانے والی ٹرینوں میں سیٹیں نہیں مل رہی ہیں۔ اس معاملے میں کانگریس نے کہا کہ حکومت نمبرس میں تو بڑے اعلانات کرتی ہے، لیکن زمینی سطح پر حقیقت کچھ الگ ہے۔ پارٹی نے وزیر ریل سے سوال کیا ہے کہ اگر واقعی 12 ہزار ٹرینیں اضافی چل رہی ہیں، تو پھر لاکھوں لوگ پلیٹ فارم پر فرش پر سونے کو کیوں مجبور ہیں؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined