قومی خبریں

دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی کے پیش نظر معمول سے 15 دن پہلے ہی ’ایکشن پلان‘ نافذ

جی آر اے پی کے نفاذ سے این سی آر بھر کی صنعتی تنظیموں میں کافی غصہ ہے۔ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، دہلی میں تمام صنعتی تنظیمیں آلودگی محکمہ کے دفتر کے باہر جگہ جگہ احتجاج کر رہی ہیں

آئی اے این ایس
آئی اے این ایس 

نئی دہلی: فضائی آلودگی کے پیش نظر پورے دہلی این سی آر میں یڈڈ ایکشن رسپانس پلان (جی آر اے پی) نافذ کر دیا گیا ہے۔ دہلی این سی آر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اس سال جی آر اے پی کے کئی اصولوں کو تبدیلی کیا گیا ہے۔ پہلی اور اہم ترین تبدیلی یہ ہے کہ جی آر اے پی ہر سال 15 اکتوبر سے نافذ کیا جاتا تھا مگر اس مرتبہ اسے 15 دن پہلے یکم اکتوبر سے ہی نافذ کر دیا گیا۔ پہلے ہی دن یعنی یکم اکتوبر کو نوئیڈا میں جی آر اے پی اصول کی خلاف ورزی کرنے پر 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

Published: undefined

جی آر اے پی کے نفاذ کے ساتھ ہی این سی آر میں اے کیو آئی 300 سے تجاوز کرتے ہی پورے این سی آر میں ڈیزل جنریٹروں کے کام پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ بڑی سوسائٹیوں میں ہسپتالوں، ہوٹلوں میں ایسکلیٹرز اور لفٹیں چلانے کے لیے ڈیزل جنریٹر چلانے کے لیے صرف 2 گھنٹے کی اجازت دی گئی ہے۔ اور جیسے جیسے اے کیو آئی میں اضافہ ہوگا، پابندیاں بھی بڑھیں گی۔

Published: undefined

جی آر اے پی کے نفاذ سے این سی آر بھر کی صنعتی تنظیموں میں کافی غصہ ہے۔ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، دہلی میں تمام صنعتی تنظیمیں آلودگی محکمہ کے دفتر کے باہر جگہ جگہ احتجاج کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق انہیں ڈیزل جنریٹر سیٹ چلانے کی اجازت دی جائے۔ بصورت دیگر ان کے صنعتی یونٹس بری طرح متاثر ہوں گے۔

Published: undefined

جی آر اے پی کے نفاذ کے بعد فضلا کو نذر آتش کرنے پر مکمل پابندی ہوگی اور فضلا جلانے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تعمیراتی مواد کا احاطہ کرنا ضروری ہے۔ سڑکوں کو مشین اور پانی کے چھڑکاؤ سے باقاعدگی سے صاف کرنا ہو گا۔ زیر تعمیر مقامات پر اینٹی سموگ گنیں نصب کرنا ہوں گی۔ اے کیو آئی کے 400 سے اوپر پہنچنے کے بعد تعمیر اور مسمار کرنے کا کام روک دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined