قومی خبریں

یوگی حکومت کے آخری دنوں میں بی جے پی بندر بانٹ میں مصروف: سماج وادی پارٹی

اکھلیش یادو نے کہا کہ نیتی آیوگ کے ریکارڈ میں یوپی کو سب سے پچھڑے صوبہ کا درجہ ملا ہوا ہے۔ فاقہ کشی، غریبی، تفریق اور انڈسٹری انفراسٹرکچر وغیرہ کی علاماتی رینکنگ میں ریاست بدحال ہے۔

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ بندربانٹ میں مصروف بی جے پی حکومت سے عوام کو کوئی توقع نہیں ہے۔ کورونا انفیکشن، مہلک بلیک فنگس کے مہنگے علاج میں حکومت کی لاپرواہی، زندگی محافظ دوائیوں کی کمی اور ٹھپ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ہر محاذ پر ناکام بی جے پی حکومت میں غریب کسانوں،نوجوانوں اور سماج کے پسماندہ محروم طبقات کے مفاد پر حملہ ہی ہوتا رہا ہے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے جاری بیان میں کہا کہ وقت سے موثر قدم نہ اٹھانے، حالات کے صحیح تجزیہ میں ناکامی اور غلط انتظام کے چلتے اترپردیش بی جے پی حکومت میں اعدادوشماربتاتے ہیں کہ آبادی کے حساب سے ٹیکہ کاری میں بی جے پی کافی پیچھے ہے۔ نیتی آیوگ کے ریکارڈ میں یوپی کو سب سے پچھڑے صوبہ کا درجہ ملا ہوا ہے۔ فاقہ کشی، غریبی، تفریق اور انڈسٹری انفراسٹرکچر وغیرہ کی علاماتی رینکنگ میں ریاست بدحال ہے۔

Published: undefined

ایس پی سربراہ نے کہا کہ فائنانشیل ایکسپریس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کورونا کے نمونوں کی جانچ میں ہیرا پھیری کی گئی۔مثلاً یوپی میں 21اپریل کو 225570نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اگر ان میں 20فیصدی یا 45114لوگ کووڈ متاثر تھے تو ان میں تقریبا 22000معاملوں کو سرکاری ریکارڈ سے نکال دیا گیا اور صرف 33106انفیکشن معاملے درج کئے گئے۔ اس طرح اس دن جانچ انفیکشن کی شرح 14.7فیصدی ہی رہی۔ اسی طرح کی دھوکہ دھڑی سے انفیکشن کے مصدقہ معاملوں میں یوپی کو چوتھا مقام مل گیا ہے۔

Published: undefined

سچ تو یہ ہے کہ بی جے پی حکومت میں بےکاری- بے روزگاری ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ پٹرول-ڈیزل، رسوئی گیس سب کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں۔ نہ منریگا میں کام ہے نہ اسکل میپنگ کا کہیں کوئی پتہ ہے۔ کاروبار،تجارت، دوکانداری سب ٹھپ ہے۔ چھوٹے اور درمیانے کاروبار برباد ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined