قومی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پھر 39 ہزار سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ، 491 افراد کی موت

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 39070 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 31934455 ہو گئی

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 39070 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 31934455 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43910 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ اب تک ملک بھر کے کل 3 کروڑ 10 لاکھ 99 ہزار 771 لوگ اس بیماری کو مات دے چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 491 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

Published: undefined

اس وبا سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے صحت یاب ہونے کی شرح متاثرہ افراد کی تعداد سے زیادہ ہے۔ اور یہ شرح 97.39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیوکیسز کی شرح گھٹ کر 1.27 فیصد ، شفا یابی کی شرح 97.39 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔

Published: undefined

ملک بھر میں اب تک کورونا کے کل 48 کروڑ نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف قومی ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک کل 50.68 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ ان میں سے کچھ کو سنگل جبکہ کچھ کو ڈبل ڈوز دی گئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 20 کروڑ سے زیادہ کیسز درج کئے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 42.99 لاکھ افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔ ہندوستان اب تک 3.19 کروڑ افراد اس بیماری کی زد میں آئے ہیں اور مجموعی طور پر 4.27 لاکھ افراد اس کے سبب فوت ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات