قومی خبریں

کورونا فرانس کو تباہ و برباد کرنے کے درپے، ایک دن میں 4,64,769 نئے معاملے درج

فرانس کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ 3881 کورونا مریضوں کا آئی سی یو میں علاج کیا جارہا ہے جو کہ فرانسیسی طبی نظام کی حالیہ صلاحیت کا 70 فیصد سے زیادہ ہے۔

ایفل ٹاور فرانس، تصویر آئی اے این ایس
ایفل ٹاور فرانس، تصویر آئی اے این ایس 

پیرس: فرانس میں ایک دن میں کورونا وائرس (کووڈ 19) انفیکشن کے 464769 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ جس نے ایک دن پہلے کے 368149 نئے معاملوں کا روزانہ ریکارڈ توڑ دیا۔ ملک کی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔ ہیلتھ ایجنسی نے منگل کو کہا کہ 3881 کورونا مریضوں کا آئی سی یو میں علاج کیا جارہا ہے جو کہ فرانسیسی طبی نظام کی حالیہ صلاحیت کا 70 فیصد سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

فرانس کے وزیراعظم جین کیسٹیکس نے وبا کی مار سے دوچار کمپنیوں کو سرکاری مدد فراہم کرنے والے دو نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے قدم سے 250 سے کم ملازمین والی ان چھوٹی کمپنیوں کو مدد ملے گی، جنہوں نے دسمبر 2021 اور جنوری 2022 کے درمیان اپنے کاروبار کا 30 فیصد کا نقصان برداشت کیا ہے۔ جس میں ان کے سماجی تعاون کو 20 فیصد کور کرنے کا منصوبہ ہے۔

Published: undefined

دوسرا قدم ان کمپنیوں کے لئے ہے جنہیں اپنے کل ٹرن اوور کا 65 فیصد سے زیادہ نقصان ہوا اور ملازمین کو پارٹ ٹائم کام کرنے کے لئے کہا ہے۔ ایسی کمپنیوں کو پارٹ ٹائم ملازمین رکھنے کے لئے دینے والی ادائیگی میں راحت ملے گی اور انہیں ان کے سماجی تعاون کی ادائیگی کے 20 فیصد کے برابر مدد ملے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined