قومی خبریں

مدھیہ پردیش میں لاکھوں کسانوں کو نااہل بتا کر تھمایا گیا وصولی کا نوٹس، اب دی جا رہی دھمکی: کمل ناتھ

کمل ناتھ کا کہنا ہے کہ پہلے پی ایم کسان سمان ندھی کے نام پر ریاست میں انتخابات کو دیکھتے ہوئے بڑھ چڑھ کر کسانوں کے اکاؤنٹ میں رقم ڈلوائی گئی، اب لاکھوں کسانوں کو رقم واپسی کا نوٹس تھما دیا گیا ہے۔

کمل ناتھ، تصوہر آئی اے این ایس
کمل ناتھ، تصوہر آئی اے این ایس 

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے بی جے پی حکومت پر کسانوں کو بے عزت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ پہلے پردھان منتری کسان سمّان ندھی کے نام پر ریاست میں ضمنی انتخابات کو دیکھتے ہوئے بڑھ چڑھ کر کسانوں کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈلوائے گئے، اس کی خوب تشہیر کی گئی، خوب سہرا لیا گیا، اور اب ریاست میں لاکھوں کسانوں کو نااہل بتا کر انھیں رقم کی ریکوری اور وصولی کے لیے نوٹس تھما دیا گیا ہے۔ اب انھیں وصولی کے لیے دھمکایا جا رہا ہے، ان کی زمینوں پر قبضہ کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ اس طرح کا عمل انجام دے کر بی جے پی حکومت کسانوں کی روزانہ بے عزتی کر رہی ہے۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے کسانوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ قاعدے سے تو اس رقم کی وصولی ان ذمہ دار افسران سے ہونی چاہیے جنھوں نے بغیر جانچ کے نااہل کسانوں کے نام فہرست میں جوڑ دیے، ان کے اکاؤنٹ میں آن لائن رقم منتقل کر دی، لیکن نشانہ صرف کسانوں کو بنایا جا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ قوانین کے مطابق تو اہل کسانوں کی پہلے جانچ ہو کر فہرست تیار کی جانی چاہیے تھی، اور پھر انھیں اکاؤنٹ میں رقم دی جاتی، لیکن اب ان کے اکاؤنٹ میں رقم ڈال کر جس طرح ان سے جرائم پیشوں کی طرح سلوک کر بی جے پی حکومت ان کی روز بے عزتی کر رہی ہے، وہ پوری طرح نامناسب ہے۔ ان میں سے کئی کسان ایسے ہیں جو اس رقم کا استعمال کر چکے ہیں، جن کے پاس اب واپس دینے کو پیسے نہیں ہیں، اب وہ اپنی زمین و زیور گروی رکھ کر، قرض لے کر یہ رقم ادا کرنے میں لگے ہیں۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے تذبذب میں پڑے کسانوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات سے اہل کسان بھی اس رقم کے اکاؤنٹ میں آنے کے باوجود استعمال کرنے سے ڈر رہے ہیں کہ پتہ نہیں کب حکومت انھیں نااہل بتا کر رقم وصولی کا نوٹس تھما دے۔ درحقیقت یہ کسان سمّان ندھی یوجنا ریاست کے لاکھوں کسانوں کے لیے کسان اپمان یوجنا بن چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined