قومی خبریں

جموں: ایل او سی پر دراندازی کرنے والے تین ملی ٹنٹ ہلاک، چار فوجی جوان زخمی

ذرائع کے مطابق اکھنور سیکٹر میں ایل او سی پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب پانچ مسلح ملی ٹنٹوں کے ایک گروپ نے در اندازی کرنے کی کوشش کی، لیکن وہاں تعینات فوجی جوانوں نے انہیں روکا اور للکارا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

جموں: دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع جموں کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوج نے کم سے کم تین مسلح ملی ٹنٹوں کو ہلاک کیا ہے، جبکہ اس دوران چار فوجی جوان بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ مذکورہ ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اکھنور سیکٹر کے کیری باتل علاقے میں ایل او سی پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب پانچ مسلح ملی ٹنٹوں کے ایک گروپ نے در اندازی کرنے کی کوشش کی، لیکن وہاں تعینات فوجی جوانوں نے انہیں روکا اور للکارا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ اس دوران فوجی جوانوں اور در اندازی کرنے والے ملی ٹنٹوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں تین ملی ٹنٹ مارے گئے، جبکہ دیگر دو ملی ٹنٹ یا تو واپس بھاگ گئے یا وہیں کہیں چھپے ہوئے ہیں۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران چار فوجی جوان بھی زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔

Published: undefined

بتادیں کہ فوجی ذرائع کے مطابق سرحد پار لانچنگ پیڈس پر زائد از تین سو ملی ٹنٹ دراندازی کرنے کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سال2020 میں ماضی کے نسبت ملی ٹنٹوں کی طرف سے دراندازی کرنے کی کوششوں میں دس گنا اضافہ درج ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز