قومی خبریں

ملک میں 130.39 کروڑ افراد کو دی گئی کووڈ ویکسین

مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 80 لاکھ 86 ہزار 910 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

کورونا ویکسین/ یو این آئی
کورونا ویکسین/ یو این آئی PHOOL CHANDRA

نئی دہلی: کووڈ ویکسینیشن مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 80.86 لاکھ ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ ویکسینیشن 130.39 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 80 لاکھ 86 ہزار 910 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 130 کروڑ 39 لاکھ 32 ہزار 286 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 9419 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کووڈ کے 94742 مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 0.27 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.73 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 8251 لوگ کو کووڈ سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 40 لاکھ 47 ہزار 388 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.36 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 12 لاکھ 89 ہزار 983 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 65 کروڑ 19 لاکھ 50 ہزار 127 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined