قومی خبریں

دہلی میں نو سالہ بچی کے ساتھ زیادتی! بچی سوٹ کیس میں خون میں لت پت ملی

شمال مشرقی دہلی کے تھانہ دیال پور علاقے کے ڈی بلاک سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک فلیٹ میں سوٹ کیس میں نو سالہ معصوم بچی خون میں لت پت ملی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

شمال مشرقی دہلی کے تھانہ دیال پور علاقے کے ڈی بلاک سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک فلیٹ میں سوٹ کیس میں نو سالہ معصوم بچی خون میں لت پت ملی۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی تقریباً دو گھنٹے تک اس میں رہی۔ گھر والوں کو جیسے ہی اس بات کا علم ہوا انہوں نے اسے اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ شبہ ہے کہ لڑکی کو زیادتی کے بعد سوٹ کیس میں بھر کر فلیٹ میں ہی چھوڑ دیا گیا تھا۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق لڑکی بڑی امّی کو برف دینے گھر سے نکلی تھی۔ لیکن دو گھنٹے گزرنے کے باوجود وہ گھر واپس نہیں آئی۔ جس کے بعد معصوم بچی کے والد نے اس کی تلاش شروع کی تو کسی نے اطلاع دی کہ لڑکی ان کے گھر سے تقریباً دو سو میٹر کے فاصلے پر واقع فلیٹ کی طرف جاتی ہوئی دیکھی گئی۔

Published: undefined

تاہم جب لڑکی کے والد اس فلیٹ کی دوسری منزل پر پہنچے تو فلیٹ کا مین گیٹ باہر سے بند تھا۔ اسی دوران لڑکی کے والد فلیٹ کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ لڑکی سوٹ کیس میں بے ہوش پڑی تھی اور لڑکی کے جسم کے نیچے کوئی کپڑا نہیں تھا۔ اس کے بعد لڑکی کے والد اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے گئے۔ لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

اس کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ فی الحال پولیس نے معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے لڑکی کی لاش کو گرو تیگ بہادر اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ کر دیا ہے اور معاملے کی مکمل تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ملزمان کی تلاش کے لیے چھہ  ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ گرفتاری کے لیے دیر رات ہاپوڑ، پلکھوا اور شمال مشرقی دہلی میں چھاپے مارے گئے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined