قومی خبریں

مغربی ایشیا کی جنگ: اترپردیش میں ایل پی جی بحران، ہوٹل اور ریسٹورنٹ بند ہونے کے دہانے پر

یو پی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے سابق صدرنے کہا کہ فی الحال رجسٹرڈ صارفین کو سلنڈر محدود اسٹاک سے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ضروری خدمات، جیسے اسپتال اور دیگر ضروری کاروبار کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایل پی جی سلنڈر / آئی اے این ایس</p></div>

ایل پی جی سلنڈر / آئی اے این ایس

 

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ نے ہندوستان میں ایل پی جی اور ایندھن کی سپلائی کو بری طرح متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں گیس سلنڈروں کی قلت کی خبریں آرہی ہیں۔ اس دوران اترپردیش میں کمرشل ایل پی جی سلنڈروں کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کی وجہ سے ریاست میں کئی ہوٹل اور ریسٹورنٹ بند ہونے کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے امین آباد میں ایک مشہور ریسٹورنٹ کے مالک نے بتایا کہ اگر سلنڈر کی سپلائی بحال نہیں ہوئی تو اگلے 2-3 دنوں میں ریسٹورنٹ چلانا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تہواروں کے موسم میں روزانہ 2-3 سلنڈروں کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔

Published: undefined

اسی طرح وارانسی میں ایک ریسٹورنٹ کے مالک اور آگرہ میں ہوٹل کے مالک نے بھی محدود اسٹاک کی وجہ سے کاروبار کے متاثر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کچھ کاروباری عارضی طور پر اپنے کچن بند کرنے پرغور کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں لکھنؤ میں ایک ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر نے کہا کہ موجودہ اسٹاک ختم ہونے کے بعد اصل چیلنج سامنے آئے گا۔

Published: undefined

ہندوستان کی ایل پی جی کی زیادہ تر طلب کا انحصار درآمدات پر منحصر ہے جس میں 80 فیصد سے زیادہ سپلائی آبنائے ہرمز سے ہوتی ہے۔ مغربی ایشیا میں جاری ایران- امریکہ- اسرائیل جنگ نے اس اہم راستے پر جہاز رانی کو عملی طور پر روک دیا ہے، جس سے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق اتر پردیش ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر ڈی پی سنگھ نے کہا کہ فی الحال رجسٹرڈ صارفین کو سلنڈر محدود اسٹاک سے دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔ ضروری خدمات، جیسے اسپتال اور دیگر ضروری کاروبار کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے بھی واضح کیا کہ گھریلو ایل پی جی کی سپلائی گھروں کے لیے ترجیحی بنیاد پر جاری رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined