قومی خبریں

آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرض دینے کا فیصلہ افسوسناک: منیش تیواری

کانگریس رہنما منیش تیواری نے پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض دینے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا، یہ رقم دہشت گردوں کو مضبوط کرنے میں استعمال ہوگی، ہندوستان اس رویے کو برداشت نہیں کرے گا

منیش تیواری، تصویر آئی اے این ایس
منیش تیواری، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے دیے گئے ایک ارب ڈالر کے قرضے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اسے ایک افسوسناک فیصلہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ رقم پاکستان کے عوام کے فائدے کے بجائے دہشت گرد تنظیموں کی معاونت میں خرچ کی جائے گی۔

Published: undefined

آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے منیش تیواری نے کہا: ’’یہ بہت افسوسناک ہے۔ آئی ایم ایف کو ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے تھا، کیونکہ یہ رقم ان دہشت گرد تنظیموں کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال ہوگی جنہیں پاکستان نے اپنی سرزمین پر پناہ دے رکھی ہے۔ یہ تنظیمیں علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور آئی ایم ایف کا فیصلہ اس خطرے کو مزید بڑھاوا دے گا۔‘‘

منیش تیواری کا بیان اس وقت آیا ہے جب پاکستان کی جانب سے ہندوستان کے خلاف مسلسل اشتعال انگیز سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے خاص طور پر پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کا ذکر کیا اور کہا کہ اس حملے کے بعد ہندوستان کی جوابی کارروائی بین الاقوامی قوانین کے تحت جائز تھی۔

Published: undefined

انہوں نے واضح کیا، ’’ہندوستان نے اپنی سلامتی کے لیے جو اقدامات کیے وہ قانونی اور ضروری تھے لیکن پاکستان 'آپریشن سندور' کے جواب میں جو کچھ کر رہا ہے، وہ مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ وہ نہ صرف اپنی کارروائیوں کا جواز گھڑنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ خطے میں کشیدگی کو بھی بڑھا رہا ہے۔ اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔‘‘

منیش تیواری نے کہا کہ پاکستان مسلسل دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور ہندوستان اس رویے کو برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان اپنی پالیسیوں پر نظرثانی نہ کرے تو اسے اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ہفتہ کے روز ہندوستان کے وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی جانب سے ایک مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران کرنل صوفیہ قریشی نے بتایا کہ پاکستان کی فوج نے مغربی سرحدوں پر اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’پاکستانی فوج نے ڈرون، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں، لڑاکا طیاروں اور دیگر جنگی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’پاکستان کی طرف سے ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر 26 سے زائد مقامات پر فضائی دراندازی کی کوشش کی گئی، تاہم ہندوستانی مسلح افواج نے ان میں سے زیادہ تر خطرات کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined