قومی خبریں

سال نو پر آئی ایم ڈی کا ایلرٹ، پہاڑوں پر برفباری کے سبب ٹھٹھرنے کے لیے رہیں تیار!

یکم اور2 جنوری کو رات کا درجہ حرارت قدرے بڑھ سکتا ہے۔ اگرچہ سرد لہر کا ایلرٹ جاری کیا گیا ہے لیکن یہ صرف آئسولیٹیڈ یعنی چنندہ علاقوں تک محدود رہے گا۔ اس وقت پورے خطے میں وسیع سرد لہرکا امکان نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں سردی / فائل تصویر / یو این آئی</p></div>

دہلی میں سردی / فائل تصویر / یو این آئی

 

ASHISH KAR

نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی دہلی-این سی آر کو کڑاکے کی سردی، برفیلی ہوائیں اور کہرے نے پوری طرح اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آلودگی کی سنگین سطح نے لوگوں کی زندگی اور بھی مشکل بنا دی ہے۔ اس دوران ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے ایلرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 3 جنوری سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے۔ فی الحال، دہلی-این سی آرمیں ہلکا کہرا اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ درجہ حرارت مستحکم ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق یہ تبدیلی نئے سال کے جشن اور منصوبہ بندی کو براہ راست متاثر کر سکتی ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق 28 دسمبر سے 2 جنوری تک دہلی-این سی آرمیں درجہ حرارت میں کوئی خاص کمی نہیں آئے گی۔ دن کے وقت درجہ حرارت 20 سے21 ڈگری سیلسیس کے قریب رہے گا اور یکم اور 2 جنوری کو رات کے وقت درجہ حرارت قدرے بڑھ سکتا ہے۔ اگرچہ سرد لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے لیکن یہ صرف آئسولیٹیڈ یعنی چنندہ علاقوں تک محدود رہے گا۔ اس وقت پورے خطے میں وسیع سرد لہرکا امکان نہیں ہے۔

Published: undefined

اُدھر دہلی- این سی آر میں 2 جنوری تک تقریباً 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت ہلکا کہرا ہوسکتا ہے لیکن شدید کہرے کا امکان نہیں ہے۔ 28 دسمبر کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی کا درجہ حرارت 21.6 ڈگری سیلسیس اور 569 درج کیا گیا۔ نوئیڈا میں درجہ حرارت 21.9 ڈگری سیلسیس کے ساتھ اے کیو آئی 682، غازی آباد میں 20.8 ڈگری سیلسیس اور اے کیو آئی691  ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں گروگرام میں اے کیو آئی 499 اور گریٹر نوئیڈا کا اے کیو آئی9595 درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اسی دوران محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں لگاتار دو ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہو رہے ہیں۔ پہلا 28 دسمبر کو ہوگا اور دوسرا 30 دسمبر سے یکم جنوری کے درمیان آئے گا۔ اس سے جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری ہوگی۔ سیاحوں کو اچھی برف دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ اسی شمالی پنجاب میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اتر پردیش اور بہار میں کہرا رہے گا۔ سال کے آخر تک جنوبی ہندوستان میں بارش کی سرگرمیاں بڑھ سکتی ہیں۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 3 جنوری سے دہلی-این سی آر میں درجہ حرارت تیزی سے گر سکتا ہے، اور موسم واضح طور پر تبدیل ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined