قومی خبریں

کیرالہ میں اگلے 5 دنوں تک بھاری بارش کا انتباہ

ریاست میں اگلے 24 گھنٹوں میں بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ بھاری بارش کے دوران آسمانی بجلی کے گرنے کا بھی امکان ہے۔

بارش، تصویر یو این آئی
بارش، تصویر یو این آئی 

ترواننت پورم: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اتوار کے روز الرٹ جاری کرتے ہوئے کیرالہ میں اگلے پانچ دنوں تک بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ترواننت پورم، پٹھان متھیٹا اور کولم کو چھوڑ کر ریاست کے 11 اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ریاست میں اگلے 24 گھنٹوں میں بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ بھاری بارش کے دوران آسمانی بجلی کے گرنے کا بھی امکان ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بھاری بارشوں کے سبب کیرالہ میں پیش آنے والے حادثات میں جان و مال کا پہلے ہی نقصان ہو رہا ہے۔ پولیس کے مطابق اڈوکی ضلع کے مریکاسیری میں بھاری بارش کے سبب بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔ بھاری بارش کے سبب ریاستوں میں مختلف مقامات سے حادثہ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ اڈوکی ضلع کے مریکاسیری میں بھاری بارش کے سبب ایک گھر پر مٹی کا ٹیلہ گرنے سے ایک خاتون اور اس کے کنبہ کے رکن معمولی طور سے زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے تمام اضلاع کے کلکٹروں کو بھاری بارش اور ریاست کے کچھ مقامات پر سیلاب کے خدشہ کو لے کر انتباہ جاری کیا ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کو بھی الرٹ پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined